صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بیس مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں سفارشات پیش کی جائیں گی ،اجلاس تین دن جاری رہے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی وہ سفارشات پیش کی جائیں گی ،جو کمیٹی نے طویل صلاح مشورے کے بعد مرتب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان سفارشات میں امریکا اور نیٹو کے ساتھ تعلقات کی نئی شرائط کی تجاویز دی گئی ہیں۔ اجلاس کے بعد نیٹو سپلائی کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ صدر زرداری اور حسین حقانی کی ملی بھگت سے ایبٹ آباد آپریشن ہوا۔کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں جرح کے دوران منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو ایبٹ آباد آپریشن کے باعث شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صدر زرداری نے امریکی صدر باراک اوباما کو ایبٹ آباد آپریشن کی منظوری دی تاہم یہ منظوری انہوں نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے علم میںلائے بغیر دی۔
وفا قی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گےا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں اکتیس بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ، بھتہ خوری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوامی مہم شروع کی جائے گی۔رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین سمجھ دار سیاست دان ہیں، انہوں نے صدر زرداری کے کہنے پر پارلیمینٹ اجلاس کے مشترکہ اجلاس کے بائکاٹ کا فیصلہ ختم کیا، وفا قی وزرداخلہ نے بتاےاکہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ سے ان کے بھائی کی ملاقات کروائی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے صدر کے خلاف نہایت گندی اور غلیظ زبان استعمال کی، چیف جسٹس شہباز شریف کی جانب سے صدر کے خلاف نامناسب الفا ظ کا ازخود نوٹس لیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاسی و اخلاقی تربیت نہیں ہوئی۔ڈےنگی سے مر نے والوں کی قبروں تک
شہبا ز شرےف کو گھسےٹونگا ، راجہ رےا ض کا کہنا تھا کہ شریف برادران ایجنسیوں سے لی گئی رقوم کا حساب دیں ،شہباز شریف اسمبلی میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ انہوں نے یونس حبیب سے پیسے نہیں لیے۔
ممبئی حملوں کی تحقیقات کرنے والے پاکستانی جوڈیشل کمیشن نے بھارت میں مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔
اسپیشل پراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقارعلی کی سربراہی میں پاکستانی جوڈیشل کمیشن نے گواہان کے بیانا ت قلمبند کیے۔کمیشن نے جن تین افرادکا بیان ریکارڈکیا،ان میں دوڈاکٹرز شامل تھے۔ان ڈاکٹرز نے ممبئی حملوں میں مارے جانے والے نو ملزمان اور حملے میں ہلاک غیر ملکی اور بھارتی شہریوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔جمعہ کو بھارتی سرکار نے پاکستانی جوڈیشل کمیشن کو اجمل قصاب کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ پر جرح سے روک دیاتھا۔ اصرار پر بھارتی چیف پراسیکیوٹر نے پاکستانی وفد کے ارکان سے تلخ کلامی بھی کی۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ پہاڑی مقامات پردرجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک ہے اور یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ سندھ میں درجہ حرارت بڑھنے سے سردی کا موسم بتدریج ختم ہورہا ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔ مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استورمیں سات ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیرکے بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے جبکہ وادی لیپہ اوروادی نیلم میں برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں بحال نہیں ہوسکیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے چند بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
