PPI NEWS bulletin 2000 پی پی آئی نیو ز بلیٹن

ہیڈ لا ئنز:۔

اسامہ بن لادن کی کچھ دستاویزات شائع، طالبان حملوں پر شدید تنقید
ہم سپریم کورٹ کا حکم مانیں گے شریف کورٹس کا نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
شریف برادران اربوں روپے ہڑپ کرنے پر قوم سے معافی مانگے، وفاقی وزیر داخلہ
لیاری آپریشن جاری، ملیر میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران کے گھروں پر حملہ
اور
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

خبروں کی تفصیل :۔

امریکی حکومت نے اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے ملنے والی سترہ دستاویز شائع کردیں۔ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ رہنماءنے اپنی دستاویزات میںحکیم اللہ محسود اور تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں مسلمانوں کی ہلاکتوں پر تنقید کی۔ انھوں نے اپنے ایک ساتھی کو لکھے گئے خط میں حکیم اللہ محسود پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حملے شریعت کے مطابق نہیں۔انکا کہنا تھا کہ مارکیٹوں، مسجدوں اور شاہراﺅں پر مسلمانوں کو ہلاک کیا جارہا ہے۔ایک خط میں اسامہ بن لادن نے القاعدہ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی۔دیگر دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن کو اپنے نیٹ ورک کے غیرموثر ہونیکا احساس تھا، جبکہ وہ امریکی صدر پر بھی حملہ کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا حکم مانیں گے شریف کورٹس کا نہیں۔ اسلام آباد میں سینیٹ سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بندوق کے زور پر فیصلے مسلط کرنے کا دور گزر گیا، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو اکثریت کی رائے ماننا پڑے گی۔ انھوں نے کاہ کہ ن لیگ کو عدالت کا احترام ہے تو بلدیاتی انتخابات کرائے، اس سے پتا چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران نے قوم کے تین ارب نوے کروڑ روپے ہڑپ کئے ہیں، وہ قوم سے معافی مانگیں۔ کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹوں کے شہنشاہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ قوم سے جھوٹ بولنا بند کر دیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے پر اپیل کریں گے۔لیاری آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیاری میں موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیل چوک کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ افشانی گلی، نوالین اور دیگر علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھر ملیر میں لیاری آپریشن کیخلاف احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سلمان عبداللہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جبکہ پیپلزپارٹی ملیر کے سابق صدر کے گھر میں نامعلوم شرپسندوں نے گھس کر توڑ پھوڑ کی۔دوسری جانب سعود آباد میں لیاری آپریشن کیخلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے چار موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آ ئند ہ چند روز کے دوران مو سم خشک اور گر م رہے گا،جبکہ آ ئند ہ24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گر ج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا ۔ اسلام آباد33اور 12 ،لاہور37اور19، کراچی40اور27، پشاور35اور15،کوئٹہ27 اور09، مظفرآباد33اور12، ساہیوال35اور16،سرگودھا 35اور18بہاولنگر37اور21، فیصل آباد36اور18جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ34اورکم سے کم18ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *