Skip to content

Menu

  • Home
  • Training Activities
  • Contact us
  • About us
  • ||
  • رابطہ کریں
  • تربیتی سرگرمیاں
  • ریڈیو اشٹیشنز
  • شیڈول
  • ہماری بابت
  • سرورق

Archives

  • March 2024
  • February 2024
  • January 2024
  • September 2023
  • July 2023
  • March 2023
  • February 2023
  • January 2023
  • April 2022
  • March 2022
  • February 2022
  • September 2021
  • August 2021
  • July 2021
  • April 2021
  • February 2021
  • June 2020
  • May 2020
  • April 2020
  • March 2020
  • February 2020
  • December 2019
  • October 2019
  • September 2019
  • August 2019
  • July 2019
  • May 2019
  • April 2019
  • March 2019
  • February 2019
  • January 2019
  • December 2018
  • November 2018
  • October 2018
  • September 2018
  • August 2018
  • June 2018
  • December 2017
  • November 2017
  • October 2017
  • September 2017
  • March 2017
  • February 2017
  • November 2016
  • October 2016
  • September 2016
  • July 2016
  • June 2016
  • April 2016
  • March 2016
  • February 2016
  • January 2016
  • December 2015
  • November 2015
  • October 2015
  • September 2015
  • August 2015
  • June 2015
  • May 2015
  • March 2015
  • February 2015
  • January 2015
  • November 2014
  • August 2014
  • July 2014
  • June 2014
  • May 2014
  • April 2014
  • March 2014
  • February 2014
  • January 2014
  • December 2013
  • November 2013
  • October 2013
  • September 2013
  • August 2013
  • July 2013
  • June 2013
  • May 2013
  • April 2013
  • March 2013
  • February 2013
  • January 2013
  • December 2012
  • November 2012
  • October 2012
  • September 2012
  • August 2012
  • July 2012
  • June 2012
  • May 2012
  • April 2012
  • March 2012
  • February 2012
  • December 2011
  • October 2011
  • August 2011
  • July 2011
  • June 2011
  • May 2011
  • April 2011
  • March 2011
  • February 2011
  • January 2011
  • December 2010
  • November 2010
  • October 2010
  • September 2010
  • August 2010
  • July 2010
  • June 2010
  • May 2010
  • April 2010
  • March 2010
  • February 2010
  • January 2010
  • December 2009

Calendar

February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Mar    

Categories

  • Asia Calling | ایشیا کالنگ
  • Business
  • Entertainment
  • Environment
  • Features | فیچرز
  • General
  • Health
  • Human Rights
  • International
  • News | خبریں
  • News Bulletins | نیوز بلیٹن
  • Politics
  • Science
  • Social Issues
  • Special Reports | خصوصی رپورٹس
  • Sports
  • Topic
  • Weather
  • Women's world | خواتین کی دنیا

Copyright Pakistan Radio News Network 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress

  • Women sucide in Pakistan خواتین میں خودکشی کا رجحان
  • Swine flu سوائن فلو
  • Corporal Punishment اساتذہ کی جانب سے طالبعلموں پر تشدد
  • Collateral Damages سانحے کی صورت میں ہونے والے نقصانات
  • Third Genders’ Rights خواجہ سراﺅں کے حقوق
Pakistan Radio News Network
  • Home
  • Training Activities
  • Contact us
  • About us
  • ||
  • رابطہ کریں
  • تربیتی سرگرمیاں
  • ریڈیو اشٹیشنز
  • شیڈول
  • ہماری بابت
  • سرورق
Written by prs.adminMarch 28, 2012

PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیو ز بلیٹن

News Bulletins | نیوز بلیٹن Article

ہیڈ لا ئنز:۔

کراچی میںنا معلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کا عہدیدار جاں بحق،لسبیلہ میں 3گا ڑیاں اور3مو ٹر سائیکلیں نذرآ تش

ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنےکا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے تک اضافے کا امکان

پنجاب کے بجلی گھروں میں صرف دو دنوں کا تیل رہ گیا، لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافے کا خدشہ

اور
بجلی بحران پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان حقیقت کے منافی ہے، ایم ڈی پیپکو

WEATHER

 

خبروں کی تفصیل :۔

کر اچی کے علا قے میٹرک بورڈ آفس کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان اے این پی کے مطابق کراچی کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کا عہدیدار زین العابدین جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ میں اے این پی کے دو کا رکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔اے این پی کے عہدیدار کی ہلاکت کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرادیئے ہیں. لسبیلہ میں مشتعل افراد نے 3 گاڑیوں اور 3 موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا. ابو الحسن اصفہانی روڈ ، سہراب گوٹھ، اورصدر سمیت دوسرے علا قوں میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس سے ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بندہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق وفا قی وزیر داخلہ رحمان ملک کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگی۔ ایم کیو ایم کے رہنما ﺅں کا کہنا ہے کہ تحفظات دور نہ کیے گئے تو فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک منظم سازش کے تحت نفرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے اور دریائے سندھ کو خون میں نہلانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔خصوصی وڈیو پغام میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے اپنے جلسوں میں بار بار اس بات کو دہرایا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی لیکن نام نہاد قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کے سندھ سے تعلق رکھنے والے بعض رہنما لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مکمل کرلی ہے اور سمری کل وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جائیگی۔ سمری میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطا بق سمری کی منظوری کی صورت میں یکم اپریل سے پیٹرول8روپے فی لیٹر ،ڈیزل پانچ روپے ہائی اوکٹین 9روپے ،مٹی کا تیل پانچ روپے پچاس پیسے اور لائٹ ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بجلی گھروں میں بجلی بنانے کے لیے تیل کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں اور صرف دو دنوں کا ذخیرہ رہ گیا ہے جس کے بعد لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نے بجلی بنانے کے ایندھن فرنس آئل کی درآمد آدھی کردی اور گزشتہ تین ماہ کے دوران 25کے بجائے فرنس آئل کے صرف 13جہاز درآمد کیے گئے ہیں۔ تیل کی اس کمی کے بعد پنجاب کے بجلی گھروں میں صرف دو دنوں کا فرنس آئل رہ گیا ہے،جس کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیے میں مز ید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پیپکو کے مینجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی کی کھپت کے حساب سے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان حقیقت کے منافی ہے۔ایک انٹر ویو میں ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ بجلی کی کل کھپت کا اڑسٹھ فیصد پنجاب استعمال کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا، پندرہ اعشاریہ پانچ فیصد، سندھ دس اعشاریہ تین فیصد اور بلوچستان میں چھ اعشاریہ دو فیصد بجلی استعمال ہوتی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا بوجھ بھی اسی حساب سے ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاید اس کا علم نہیں۔ رسول خان محسود نے کہا کہ نجی شعبے کے آٹھ سو میگاواٹ صلاحیت کے چار بند بجلی گھر دوبارہ چالو کرد ئیے گئے ہیں۔ صنعتی شعبے اور زرعی ٹیوب ویلوں کو لوڈ شیڈنگ سے چھوٹ دیدی گئی ہے، جبکہ دو روز بعد شہری علاقوں میں چار اور دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک رہے گا،تاہم آ ج رات قلا ت اورکشمیر مےں بعض مقاما ت پر تیز ہوائیں چلنے اور گر ج چمک کے ساتھ با رش کا امکا ن ہے ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔ اسلام آباد26اور 12 ،لاہور35اور20، کراچی37اور24، پشاور26اور12، کوئٹہ23 اور09، مظفرآباد24اور12، لاڑکانہ35اور20، حیدرآباد39اور20، سکھر34 اور20،ساہیوال30اور18، سرگودھا32اور18 ، بہاولنگر32اور18، فیصل آباد 30 اور20جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ30اورکم سے کم15ڈگری سینٹی گریڈریکا ڈ کیا گیا۔

You may also like

Radio Pakistan to extend its reach across Pakistan

Radio Pakistan to go off air in favour of sports complex

Newly-upgraded FM radio station launched in Mohmand Agency

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
  • NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
  • PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
  • Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
  • Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  
« Mar    

Copyright Pakistan Radio News Network 2026 | Theme by ThemeinProgress | Proudly powered by WordPress