PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹں

[ 0 ] May 10, 2012

ہیڈ لا ئنز:۔

پاک برطانوی وزرائے اعظم کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب میں عوام مشتعل، مختلف شہروں میں جلاﺅ گھیراﺅ
پنجاب میں 1979ءکا بلدیاتی نظام بحال کرنیکا فیصلہ
صدر نے بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے آٹھ ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی
جونئیر ایشیا کپ، قومی ہاکی ٹیم کی فائنل میں رسائی
اور
ملک میں آج شب سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان

خبروں کی تفصیل :۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے اسٹرٹیجک مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔پاک برطانیہ وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والے اسٹرٹیجک مذاکرات کے بعد جاری اعلامئے میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اعلامیے میں پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تجارت کا حجم 2015ءتک ڈھائی ارب پاﺅنڈ کرنے کا عزم کیا ہے۔اعلامئے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گیلانی پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کررہے ہیں۔

ملک میں شدید گرمی کے ساتھ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ پر مختلف شہروں میں مشتعل افراد نے سڑکوں پر آکر زبردست احتجاج کیا۔کہیں ڈنڈے چلے، تو کہیں زبردست پتھراو¿ کیا گیا۔بعض جگہوں پر سرکاری املاک اور گاڑیاں بھی جلائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں اٹھارہ سے بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے اور شہری پرتشدد مظاہروں پر اتر آئے۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں صنعتی مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور دھرنا دیتے ہوئے کچھ علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرادی۔گوجرانوالہ میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر ، مزدور، شہری اور سیاسی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر وزیرآباد روڈ بلاک کردی۔ منڈی بہاﺅ الدین میں مشتعل مظاہرین نے گیپکو کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا۔ سیالکوٹ میں شہریوں نے پسرور روڈ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ملتان اور رضاآباد میں بھی شہریوں نے مظاہرہ کیا، جبکہ شیخوپورہ اور وہاڑی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔

پنجاب میں انیس سو اناسی کا بلدیاتی نظام بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قانون سازی کے لیے جلد ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت انیس سو اناسی کے بلدیاتی نظام کو صوبے میں دوبارہ رائج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور جلد ہی اسی حوالے سے قانون پاس کروایا جائے گا۔ اس نظام کے مطابق چئیرمین ضلع کونسل، تحصیل اور یونین کونسل صوبائی حکومت کے تحت کام کریں گے۔ اس نظام کے تحت صوبے میں مشرف دور کے ضلعی حکومتوں کے نظام کا خاتمہ ہو جائے گا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 اور لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل اور لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی۔ صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ایڈوائس پر ہائیکورٹس کے 8 ججز کو مستقل اور 4 کو توسیع دینے کی منظوری دی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 ججز جسٹس عبدالقادر مینگل، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس ہاشم کاکڑ کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، جسٹس عبدالستار اصغر، جسٹس محمود مقبول، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد امیر کو مستقل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دیکر جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ملاکا میں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی کورین ٹیم کو ایک کے مقابلے میںچھ گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیاءسے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دی تھی۔فائنل میچ تیرہ مئی کو کھیلا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جو اتوار تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، شمال مشرقی بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا ۔ اسلام آباد37اور 19 ،لاہور40اور26، کراچی35اور27، پشاور36اور25،کوئٹہ32 اور15، مظفرآباد36اور18، ساہیوال40اور23،سرگودھا 42اور25بہاولنگر43اور26، فیصل آباد41اور24جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ42اورکم سے کم24ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

Category: News Bulletins | نیوز بلیٹن

Leave a Reply

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher