PPI NEWS Bulletin 1900 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن

صدرآ صف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صاف صاف کہہ دیا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے انتخابات وقت پر ہی ہوں گے ، نیاپارلیمانی سال انتخابات کا سال ہوگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہاں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے ، پارلیمنٹ او ر جمہوریت کو مضبوط کیا گیا ہے جبکہ صدارتی اختیارات بھی پارلیمنٹ کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ صوبوں کو خودمختاری دی گئی اور انہیں پہلے سے زیادہ مالی وسائل دئیے، تعلیم اور صحت کے شعبوں پرپہلے سے زیادہ رقم خرچ کررہے ہیں ، گلگت بلتستان کو بااختیار بنادیا گیا ہے، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کیا جارہا ہے اوراس کے فنڈز دوگنے کردئیے ،قبائلی علاقوں کو عدالتی نظام دیا اور چارسالوں کے دوران تنخواہوں میں ایک سو پچیس فیصد اضافہ کیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں خاندانوں کو اربوں روپے کی مالی امداد دی گئی ،اس کے علاوہ غریبوں کو بیت المال کے ذریعے بھی امداد دی جارہی ہے ۔ صدر نے اپنے خطاب میں بحرانوں کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک تباہی کے دہانے پر تھا ، معاشی استحکام کے لیے مشکل فیصلے کیے، سال 2010-11میں سیلابوں کا سامنا کیا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑا مسئلہ ہے جسے ختم کرنے کے لیے متعدد منصوبے بھی شروع کیے ہیں ۔ اپنے خطاب میں صدر نے اتحادی جماعتوں کا بھی نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں تجاویز پرغور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بیس مارچ کو طلب کرلیا گیا۔یہ اجلاس تین دن جاری رہیگا۔پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی سفاشات پیش کی جائیں گی ۔اس سے پہلے صدر زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پاک امریکا تعلقات سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا۔ نیٹو سپلائی اور خارجہ پالیسی پر صدر زرداری نے اتحادیوں سے مشاورت کی۔

میمو گیٹ کے مر کز ی کردار منصور اعجاز نے الزام عائد کیا ہے کہ حسین حقانی امریکی خفیہ اداروںکے ساتھ کام کرتے تھے۔میمومعاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن کااجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے سینئر امریکی حکام کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی، جس کی وجہ سے آئی ایس آئی اور سی آئی سے میں اختلافات بڑھے۔دوران جرح حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے منصور اعجاز سے پوچھا کہ حسین حقانی نے میموخودکیوں نہیں لکھا، جس پر منصوراعجازنے جواب دیا کہ 9مئی2011کوحسین حقانی سے ٹیلی فون پرگفتگوہوئی،میں نے حسین حقانی سے میمولکھنے کاپوچھاتھا،حسین حقانی نے واضح کیاکہ آئی ایس آئی اوراسٹیبلشمنٹ کی نظران پرہے،انہوں نے کہاکہ پیغام حساس ہے،آوٹ سائیڈچینل استعمال کررہے ہیں،حقانی نے کہاکہ امریکیوں کی مجھ سے دوستی ہے اورمیں جلدپیغام پہنچاسکتاہوں۔زاہد بخاری نے کہا کہ آپ نے حقانی کی ہدایت پرمیموتیارکیا،کوئی گواہ تائیدنہیں کرتا،اس پر منصوراعجاز کا کہنا تھاکہ کسی گواہ کی تائیدکی ضرورت نہیں،حقانی نے خودمندرجات دیئے اور میراپیغام ملنے کی تصدیق بھی کی،حقانی نے مجھے بتایاکہ وہ سب کچھ صدرکی منظوری سے کررہے ہیں اورانہوں نے مجھے اجازت دی کہ امریکی حکام تک پیغام پہنچادوں۔

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے پچیس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پندرہ مارچ کوختم ہفتے کے دوران پچیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،پانچ میں کمی جبکہ تئیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں اعشاریہ چوالیس فی صد اضافہ ہوا۔جن اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آٹا، چینی، باسمتی چاول ،خوردنی تیل، نمک،چنے مسور اور مونگ کی دالیں ودیگر شامل ہیں،جبکہ گڑ، انڈے، پیاز ،آلو اور مرغی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

پاکستان اور روایتی حریف بھارت ایشیا کپ میں کل آمنے سامنے ہونگے۔ ورلڈ کپ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہونگیں۔ڈھاکا میں جاری ایشےا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی
جا رہی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ابھی تک 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کو اس سیریز میں رہنے کے لئے ےہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ پاکستان اور بھا رت کے درمیان ابھی تک ایک سو بیس ایک روزہ میچ کھیلے گئے جن میں گرین شرٹس کا پلہ بھاری رہا ۔یعنی 69 میں کامیابی پاکستان کے نام رہی اور 47 میچز میں فتح بھارت کا مقدر بنی جبکہ 4 میچز ڈرا ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *