نیٹو سپلائی بحال کرنے کی کوئی جلد ی نہیں ہے، ایساف کمانڈر
راولپنڈی، پولیس مقابلے میں چار اشتہاری ملزم ہلاک، انسپکٹر شہید
لاہور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ، اسلحے کی کھلے عام نمائش
فلم وٹی وی کے معروف اداکار ابراہیم نفیس کراچی میں انتقال کرگئے
اور
میٹھے کااستعمال صحت کی خرابی کےساتھ ذہن بھی کمزور کرتاہے، امریکی ماہرین
خبرو ں کی تفصیل :۔
افغانستان میں تعینات ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ اگر شکاگو میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو انھیں اس سے کوئی مایوسی نہیں ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ وہ پ±ر امید ہیں کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کر دی جائے گی لیکن اس بارے میں کوئی حتمی وقت نہیں دیا جاسکتا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ہمیں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی کوئی جلدی نہیں ہے معاہدہ درست سمت میں چاہتے ہیں کیوں کہ پاکستان کے رستے رسد کی فراہمی میں ہمیں آسانی ہوگی۔
راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر غلام اکبرشہید اور چار اشتہاری ملزمان مارے گئے۔ تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں کچھ عرصے سے اشتہاری ملزمان ملک پرویز اورملک عابد کے جرائم پیشہ گروہ سرگرم تھے ۔ پولیس نے شکایات پر سخت ایکشن لیااور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی تو ملزمان نے کھول دیا فائر جس کی زد میں آکر سب انسپکٹر غلام اکبرشہید اورتین اہلکارزخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار اشتہاری ملزمان مارے گئے اورتین کوزخمی حالت میں کرلیا گیا ۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام میں اسلحے کی کھلی نمائش کی گئی اور قانون کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق جلسے میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صد ر امتیاز صفدر وڑائچ بھی موجود تھے جن کے سامنے کارکنان جدید اسلحے کی کھلے عام نمائش کرتے رہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے قانون شکنی پر انہیں کچھ نہ کہا۔
فلم ٹی وی کے معروف اداکار ابراہیم نفیس کراچی میں انتقال کرگئے ۔ ابراہیم نفیس طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل تھے۔ ابراہیم نفیس نے متعد دفلموں اور کئی ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
میٹھے کا زیادہ استعمال مضر صحت کے ساتھ ذہن کو کمزور کرنے کا بھی باعث بنتا ہے۔ یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا کے طبی ماہرین کے مطابق میٹھے کا زیادہ استعمال دماغ پر ہتھوڑے برسانے کے مترادف ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف دماغی قو ت اور صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ اس سے انسان کی یادداشت پربھی منفی اثرا ت مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک شوگر کا زیادہ استعمال سیکھنے کا عمل بھی متاثر کرتا ہے ۔