PPI NEWS Bulletin 1900 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
ہیڈ لا ئنز:۔
پاک فوج نے سلالہ حملے پر امریکی رپورٹ ایک با ر پھر مسترد کردی
بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کے خلا ف عوامی احتجا ج شدید
وزیرداخلہ سندھ نے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی
بھارت وولر بیراج پر تکنیکی ڈیٹا پاکستان کو دینے پر آمادہ
نظام زندگی کس پر قائم؟ دین، دنیا یا زرداری صاحب، لاہور بورڈ کا انوکھا سوال
اور
پاکستان نے ویسٹ ایشیاءبیس بال چیمپئن شپ جیت لی
Stock Exchange
خبروں کی تفصیل :۔
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق امرئکی رپورٹ مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جیمز میٹس اور افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع سے متعلق امریکی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ یاددہے کہ سلالہ چیک پوسٹوں پر نیٹو حملے کے بعد پاکستان اور امریکی افواج کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام میں غصہ بڑھتا جارہا ہے، جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے ویسے ہی احتجاج میں بھی شدت آنے لگی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد احتجاج کا سلسلہ دیگر شہروں تک پھیلنے لگا ہے۔توانائی بحران کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ٹاون شپ میں لیسکو کے دفتر میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز درست کروانے کے لئے صارفین پہنچے تو حکام کی جانب سے ٹال مٹول کی گئی جس پر صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے لیسکو کے کسٹمر سروس سنٹر میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے دفتر کا تمام فرنیچر، کمپیوٹر اور ٹی وی سیٹ بھی توڑ دیئے۔ مال روڈ پرتاجروں نے احتجاجی کیمپ لگایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر فیصل آباد میں توانائی بحران کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے، اورتوڑ پھوڑ کے واقعات بھی بڑھنے لگے، موٹر وے سمیت شہر کی اہم سڑکیں پانچ گھنٹے تک بلاک رہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور موٹر وے کے ٹول پلازے پر دھرنا بھی دیا اور کئی گھنٹے تک اسے بلاک رکھا۔ دوسری جانب سرگودھا میں بھی طویل لو ڈ شیڈ نگ کے خلا ف لوگوں نے شدید احتجاج کیا اورسیٹلائیٹ ٹاون چوک سے نوری گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور حکومت کے خلاف نعرے با زی کی گئی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز تھام رکھے تھے۔
حکومت سندھ نے اسلحہ لے کر چلنے پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے اعلان کیا ہے کہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلحہ لے کر چلنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ سے خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔
مقبوضہ کشمیر میں متنازع وولر بیراج پر نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جن میں نئی دہلی حکومت نے تکنیکی ڈیٹا پاکستان کو دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری پانی وبجلی امتیاز قاضی نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت سیکریٹری واٹر ریسورسزڈاکٹرو جے سنگھ نے کی۔ دونوں جانب سے مسئلے کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیا گیا۔ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ بھارت پاکستان کو تکنیکی ڈیٹا فراہم کرے گا جبکہ پاکستان اس ڈیٹا کی جانچ کے بعد آئندہ مذاکرات میں بھارت کو آگاہ کرے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں وولر بیراج کی تعمیر 1985 میں شروع کی تھی،تاہم پاکستان کے اعتراض کے سبب 1987سے اس منصوبے پر کام رکا ہوا ہے۔
لاہور بورڈ نے نو یں جما عت کے اردو کے پرچے میں انوکھا سوال پوچھا ہے ،سوال ےہ ہے کہ ہمارا نظام زندگی کس چیز پر قائم ہے اور جواب میں 4 آپشن دیے گئے، دین، دنیا، دولت ،یا زرداری صاحب۔ ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ لا ہو ر بو ر ڈ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلا ف انضبا طی کا روائی کی جائے گی ۔
پاکستان نے ویسٹ ایشیاءبیس بال چیمپئن شپ جیت لی ۔ لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 4کے مقابلے میں ایک کے اسکو ر سے شکست دیکر گو لڈ میڈ ل حا صل کیا ۔پاکستان نے چیمپین شپ میں ایران اور افغانستان کو بھی شکست دی تھی۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آ ج تےز ی دےکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 125 پوانٹس اضا فے سے 13ہزار 575پر بند ہوا۔آج مجموعی طور پر25کروڑشےئرزٹریڈ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میںبھی مثبت رجحان دےکھا گےااور آئی ایس ای 10انڈیکس 39پوائنٹس اضا فے سے 2759 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر3لاکھ سے زا ئد حصص کا کا روبار ہوا۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply