PPI News Bulletin 1900 پی پی آئی نیوز بلیٹن
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کے لئے قائم کردہ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ چار ماہ تک اضافہ نہ کرنے کی سفارش کر دی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کے لئے قائم کردہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ نوید قمر نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ صارفین پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 30 جون تک ڈیزل پر آٹھ ارب روپے تک سبسڈی دے گی۔ اس حوالے سے صوبوں سے بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ سبسڈی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اگر صوبے اس بات پر رضا مند ہو گئے تو پیٹرول سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر بھی صارفین کو جون تک سبسڈی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی اور جون کے بعد اس پر نظرثانی کی جائے گی۔ واضح رہے اوگرا نے یکم فروری کو پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے سینتیس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں چار روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد قیمتوں پر سفارشات کے لئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
وزارت پیٹرولیم نے سی این جی پر مزید 20فیصد سرچارج عائد کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمت میں1روپے 77پےسے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب اور پوٹھو ہار کے لیے سی این جی ایک روپیہ 77پیسے فی کلو گرام جبکہ سندھ اور پنجاب کے لیے سی این جی کی قیمت میں 90پیسے فی کلو گرام کا اضافہ ہوگیا ہے اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا ۔
مسلم لیگ ن نے لاپتہ افراد کے معاملے پر قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ لاپتہ افرا کے معاملے پر خاموش رہنا جرم ہے تاہم ن لیگ اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور معاملے کو ایوان میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں لوگ لاپتہ ہونا شروع ہوئے اور آج تک بازیاب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت احمقانہ انداز میں ٹیکس نافذ کررہی ہے جو عوام پر ظلم ہے ۔
ملک میں بجلی کا بحران بدستو رجاری ہے اور شارٹ فال 4300میگاواٹ ہونے سے شہروں اور دیہات میں 8سے 10گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔ پنجاب کااکثر فیکٹریوں نے بحران کی وجہ سے اپنی ایک شفٹ بند کردی ہے ۔ حکومت کے تمام تر دعوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن قابو نہیں آسکا ہے اور سردموسم میں بھی دس دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔ صنعتی سیکٹرکو بھی ٹرپنگ کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار اس وقت صرف 8411جبکہ طلب 12800میگاواٹ ہے جبکہ موسم گرم ہونے پر اس میں اضافے کا امکان ہے۔ پیپکو حکام کاکہنا ہے کہ تیل اور گیس ملتی رہے تو لوڈشیڈنگ میں واضح کمی کی جاسکتی ہے لیکن وزارت خزانہ فنڈز فراہم نہیں کررہی ۔
جنوبی افرےقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دےکر 3مےچوں کی سےر ےز مےں2-0کی بر تر ی حاصل کر لی۔نےپےئر میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3 اوورز میں 230 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، کپتان مک کلم نے 85 اور گپٹل نے 58 رنز بنائے۔ مورکیل نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جو اب مےں جنو بی افرےقہ نے ہا شم آ ملہ کی شاندار بےٹنگ کی بد ولت مطلو بہ ہد ف 38.2اوورز مےں 4وکٹوں کے نقصان پر حا صل کر لےا ۔ہاشم آ ملہ92اور جے پی ڈومےنی43رنز بنا کر نما ےاں رہے ۔
کراچی اسٹاک اےکسچےنج میں آ ج مثبت رجحان دےکھا گےا اور کے ایس ای 100انڈکس138پوائنٹس
اضافے سے12ہزار877پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر15کروڑشیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میںبھی مثبت رجحان دےکھا گےا ، اور آئی ایس ای 10انڈیکس34پوائنٹس اضا فے سے 2808 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج99ہزار شیئرز ٹریڈ ہوئے۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |

Leave a Reply