Written by prs.adminJune 28, 2012
PPI NEWS Bulletin 1800 پی پی آئی نیوز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت مل کر انتخاب لڑیں گے، چوہدری شجاعت
خیبر ایجنسی میں سیکو رٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، سات اہلکار شہید
ریلوے اراضی لیز اسکینڈل، قائمہ کمیٹی کا سابق فوجی عہدیداران کیخلاف تحقیقات کا حکم
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے حکمت عملی تیار کرلی
سرینگر میں کرفیو کے نفاذ میں توسیع، عوام کو مشکلات کا سامنا
اور
آئی سی سی نے نائب صدر کا عہدہ ختم کردیا
خبروں کی تفصیل:۔
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے مشترکہ پریس بریفننگ کے دوران کیا۔عمران خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ملکر حکومت کیخلاف سڑکوں پر تحریک چلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات میں جماعت اسلامی سے اتحاد کرسکتے ہیں، تاہم حکومتی اتحاد میں شامل کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہئے، ملکی مسائل پر ہم جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہے، مگر ہم فوج سے تبدیلی کو تبدیلی نہیں سمجھتے، آئین کے علاوہ تبدیلی کا کوئی راستہ نہیں۔سید منور حسن نے کہا کہ عوامی تحریک میں ہر شخص تک پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت مل کر انتخاب لڑیں گے۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، ہم حکومت کےساتھ مل کر تمام مسائل حل کریں گے۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اگر انکے فارمولے پرعمل کیاجائے توملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں بم دھماکے سے سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے قمبر آباد میں سیکیورٹی قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سات سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے نیب کو رائل پام کلب کیس میں ملوث سابق اعلی فوجی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور ریلوے اسکولز کو نجی ادارے کو دینے کی تحقیقات نیب سے کرانے کی ہدایت کردی ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریل انجنز کا 10 سے 15 لاکھ روپے تک کا ڈیزل چوری ہوجا تا ہے، کمیٹی نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے نیب کو ہدایات جاری کردیں۔ کمیٹی نے ریلوے اسکولز ، نجی تعلیمی ادارے کو لیز پر دینے کا معاملہ نیب کو بھیجنے کی ہدایت کردی، سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی ملنے تک وہاں مقامی ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی، نیب نے کمیٹی کو بتایاکہ لاہور میں رائل پام کلب کی لیز غیر شفاف تھی، اس میں سابق فوجی آفیسرز میں جنرل ریٹائرڈ جاویداشرف، جنرل ریٹائرڈ سعید ظفر، اور بریگیڈئر ریٹائرڈ اختر ملوث ہیں، اب رائل پام کلب نے ریلوے اراضی کی لیز رقم بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، کمیٹی نے ان تمام سابق فوجی عہدے داروں کیخلاف نیب کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی تیار کردہ حکمت عملی کے تحت تمام سنیئرز ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ نئے ڈاکٹر زبھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح آو¿ٹ ڈورز کھلوانے کے لیے پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نئے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں 200 برس قدیم خانقاہ میں آتشزدگی کے چار روز بعد بھی کشیدگی برقرار ہے، جس کی وجہ سے آج کرفیو کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔پولیس اور نیم فوجی فورس کے اضافی دستے شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں ،جہاں مسلسل گشت بھی جاری ہے۔سری نگر کے جن علاقوں میں کشیدگی کا زیادہ خطرہ ہے وہاں سڑکوں پر خار دار تاریں بچھانے کے علاوہ دیگر رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں، جبکہ احتجاجی مظاہروں کی حوصلہ شکنی کے لیے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسلسل کرفیو کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اشیائے خور و نوش کی بھی قلت ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر گیلانی سے منسوب خانقاہ پیر کی صبح آتشزدگی سے تباہ ہو گئی تھی جس کے بعد کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال آئی سی سی کے نائب صدر نہ بن سکے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نائب صدر کا عہدہ ہی ختم کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ سال بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کو اس وعدے پر آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد کیا تھا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، لیکن بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان نہ آئی، نہ ہی آئی سی سی کی نائب صدارت بنگلا دیش کو مل سکی۔ کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کی گورننگ کونسل نے نائب صدر کا عہدہ ہی ختم کردیا۔ اب اسکی جگہ چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے،اسی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مشترکہ امیدوار ایلن آئزک آئی سی سی کے نئے صدر ہونگے، جبکہ ہارون لورگاٹ کی جگہ ڈیو رچرڈسن کو نیا چیف ایگزیکٹیو مقرر کردیا گیا ہے۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply