PPI NEWS Bulletin 1700 پی پی آئی نیو ز بلیٹن

ہیڈ لا ئنز:۔

لوڈشیڈنگ کیخلاف آج بھی لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں احتجا جی مظاہرے

توانائی بحران، ن لیگ کا ارکان اسمبلی کو احتجاجی کیمپ لگانے کی ہدایت

ن لیگ احتجاج، پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تین اپریل کو طلب

کر اچی میں نرسوں پرپولیس تشدد کے خلاف ملک بھر میں احتجا ج کا اعلان

بھا رتی وزیر اعظم کی دورہ پاکستان پر مشروط آ مادگی

اور
سو فیصد پر فارم نہ کرسکا تو خو ر ریٹا ئر ہو جاﺅں گا،شاہد آ فریدی

خبروں کی تفصیل :۔

 

بجلی کی بندش کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔ سرگودھا میں مشتعل مظاہرین نے دکانوں کا سامان باہر نکال کر آگ لگا دی۔ مظاہرین نے ڈنڈے اور لا ٹھیاں اٹھا رکھی ہے،جنہیں کنٹرول کرنے کےلئےپو لیس کی بھا ری نفری بھی طلب کر لی ہے ۔ادھرلاہور میں شہریوں نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ڈالنے پر لیسکو کسٹمر سروس سنٹر ٹاون شپ پر دھاوا بول دیااور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔لاہور میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز والے بل ملنے پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے، لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے لیسکو آفس ٹاون شپ پہنچ گئی۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوں سے فیول چارجز ختم کئے جائیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے انکار پر شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے دفتر کے شیشے توڑ دیئے۔دوسری جانب فیصل آباد میں فیسکو کے صنعتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود مزدروں نے آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔اس دوران سمندری روڑ ،سدھار بائی پاس ،نڑ والا روڈ اور سرگودھا روڈ پر مزدروں نے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرے کیئے ،اس دوران موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا ۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں توانائی بحران پر احتجاج کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی۔ارکان اسمبلی کو احتجاجی کیمپ لگانے کی ہدایت کردی گئی۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وزیراعلٰی میاں شہباز شریف جلسوں میں حکومت پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر پنجاب احتجاج کرے گا،اسی حوالے سے مسلم لیگ ن نے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کیمپوں میں علاقے کے ارکان اسمبلی بھی دو سے تین گھنٹے شرکت کیا کریںگے۔

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 3 اپریل کو نوڈیرو ہاوس لاڑکانہ میں طلب کرلیا گیا۔صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کرنے اور ن لیگ کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کے اعلان کے بعد پارٹی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

کر اچی میں نر سوں کی ریلی پر پو لیس تشدد کے بعد پاکستان نرسز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں احتجا ج کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ کراچی میں آ ج نرسز کے احتجاج کے دوران پولیس کے وحشیانہ کریک ڈاﺅن سے متعدد خواتین زخمی ہوگئیںتھی۔جس کے بعد سندھ بھر میں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کا اعلان کردیاتھا۔ جس کے بعد نرسوں نے سندھ بھر کے ہسپتالوں میں کام بند کردیا ہے۔جبکہ اب پاکستان نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں احتجا ج کا اعلان کر دیاہے

بھا رتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دور ہ پاکستان پر مشروط آ مادگی ظا ہر کر دی ہے ۔سئیول سے بھارت واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ من موہن سنگھ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم گیلانی نے من موہن سنگھ سے ملاقات میں پاکستان کے دورے کا دریافت کیا ،جس پر انہوں نے گیلانی سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایسی ٹھوس پیشرفت ہو جس پر دونوں ملک کے عوام خوش ہوجا ئیں۔من موہن سنگھ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم گیلانی سے ان کی ملاقات اچھی رہی ،بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار دینے پر انہوں نے گیلانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہناہے کہ ایشیاکپ فائنل میں پاکستان کی فتح میں کردار ادا کرنے پر بیحد خوشی ہوئی۔ قومی ٹیم کے لئے سوفیصد پرفارم نہ کرسکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں اچھی پرفارمنس سے ان پر دباو کم ہوا ہے ،لیکن اصل خوشی پاکستان کے چیمپئن بننے کی ہے۔شا ہد آ فریدی کا کہنا تھاکہ ناقدین سے کہنا چاہتاہوں کہ ہر کھلاڑی پر برا دور آتاہے،وہ پوری طرح فٹ ہیں اور ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے سوفیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،اور جب بھی انہیں محسوس ہوا کہ وہ اپنے ملک کیلئے بہترین کارکردگی پیش نہیں کرسکتے ،توفوری طور پر کرکٹ کوخیرباد کہہ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *