PPI News Bulletin 1500 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن
پےپلز پا رٹی کے نیئر بخاری بلا مقابلہ چیئرمین اور پیپلز پارٹی ہی کے صابر بلوچ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کر لیا گیا ہے۔دونوں کے مقابلے میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے ،جبکہ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی فیصلہ کر چکی تھیں کہ ان عہدوں کے لئے کسی کو نامزد نہیں کیا جائے گا۔ادھر اپوزیشن نے مسلم لےگ ن کے اسحاق ڈار کو ایوان میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔آج صبح ہونے والے اجلاس میں 54نو منتخب سینٹرز نے حلف بھی اٹھا لیا۔…
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وحیدہ شاہ کیس میں ریمارکس دیئے ہے کہ سول سرونٹس کو مارا جارہا ہے اور انکی ٹانگیں توڑی جارہی ہیں. وحیدہ شاہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن اورٹرائل کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ سپریم کورٹ سے متاثر ہوئے بغیر کارروائی کریں. عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ تبادلے،تقرراورمعطلی کومسلسل بغیرقواعد کے کیاجارہاہے. سپریم کورٹ نے سندھ میں پولیس کی شولڈرپروموشن ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شولڈرپروموشن کیخلاف آئی جی اور چیف سیکریٹری فوری کارروائی کریں، اور اگر افسران کی کمی ہے تو اہل افراد کی ترقیاں کی جائیں.
کرم ایجنسی مےں مسافر کوچ پر بم حملہ کےا گےا ،جس کے نتےجے مےں3مسافر جاں بحق اور17زخمی ہوگئے۔اطلا عا ت کے مطابق
صدہ کے قریب پیرقیوم میں مسافر کوچ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں3مسافر جاں بحق جبکہ 9خواتین اور 4بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے پاراچنار جارہی تھی جب اس پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
بھارتی صدر پارتھیبا پاٹل نے پاکستان کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات کی ذریعے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے اپنے آخری خطاب میں بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے درمیان تجارت ہونی چاہئے۔انھوں نے واضع کیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کر نا چاہتے ہیں۔بھا رتی صدر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور دہشت گرد گروپس اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرے۔انھوں نے بھارتی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کا عندیہ بھی دیا۔
ایشیاکپ کے د وسرے میچ میں کل بھارت اور سری لنکا کاٹکراو ہوگا۔ دفاعی چیمپئن بھارت پانچ اور سری لنکا چار بار ایشیاکپ جیت چکاہے۔ آسٹریلیا میں حالیہ سہ فریقی سیریز کے باہمی میچز میں سری لنکا نے دو اور بھارت نے ایک میچ جیتاجبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ایشیاکپ میں دونوں ٹیموں نے سترہ میچز کھیلے ،نوسری لنکااور آٹھ بھارت نے جیتے۔ ےا د رہے کہ گز شتہ روزاےشےا کپ کے افتتا حی مےچ مےں پاکستان نے بنگلہ دےش کو 21رنز سے شکست د ی تھی ۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply