PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی ائی نیوز بلیٹن

ہیڈلا ئنز:۔

توہین عدالت قانون ،آئین کا آرٹیکل 204 کسی کو استثنیٰ نہیں دیتا،سپریم کورٹ
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیٹو سپلائی تیسرے روز بھی بند
کرا چی میں مبینہ پو لیس مقابلے کے دوران دو ڈا کو ہلاک
تھر پا ر کر میں مورو ں کی اموات جا ری، تعداد 66ہوگئی
ٹرینوں کی آمدو رفت میں تاخیر، مسافر پریشان
Business
اور
ملک کے بیشتر مقاما ت پر مو سم گرم اور مرطو ب رہنے کا امکا ن

خبرو ں کی تفصیل:۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے قانون کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔ جیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ کو عوام تنخواہ دیتے ہیں اور وہ عوام کے ہی خادم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آئین بنانے والی شخصیات قابل احترام ہیں، آئین پڑھتا ہوں تو بھٹو کی عزت بڑھ جاتی ہے، متفقہ آئین دینے والے نظریاتی لوگ تھے، آمروں نے آئین کا حلیہ مسخ کیا، دستاویز کی اب بھی مرکزی اہمیت ہے جسٹس تصدق حسین کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 204 کسی کو استثنیٰ نہیں دیتا۔آئین کہتا ہے کہ کوئی شخص توہین عدالت کرے تو اسے سزا ہوگی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کے نئے قانون میں تو پٹواریوں اور تھانیداروں کو بھی استثنا دیدیا گیا ہے۔

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیٹو سپلائی تیسرے روز بھی بند ہے. خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں تین دن قبل نیٹو سپلائی پر شدت پسندوں کے حملے اورکنٹینر کے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک نیٹو سپلائی بند کردی گئی تھی اور نیٹو کنٹینرز کو پشاور روانہ کردیاگیاتھا.لنڈی کوتل میں بھی نیٹو قافلہ کو نشانہ بنایاگیاتھا اورکنٹینرز پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا تھا.

کراچی کے علاقے لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ، مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں اور سرچ آپریشن کے دوران متعدد منشیات فروش،اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی ملاہے۔دوسری جانب ماری پور اور ڈاکس پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

ضلع تھر پا ر کر موروں کا قبرستان بن گیا ، رانی کھیت نے صحرائے تھرکے مزیددیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں مزید10 مور مرگئے .حالیہ وبا میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد66 تک جاپہنچی ہے. تھر پار کر ضلع میں رانی کھیت بیماری مسلسل بڑھتی جارہی ہے ،موروں میں پائی جانے والی بیماری رانی کھیت اسلام کوٹ کے بعدنوکوٹ کے مختلف دیہاتوں میں پھیل گئی .سرکاری اعدادوشما ر کے مطابق تھرپاکر میں پائے جانے والے موروں کی تعداد7ہزارسے زائد ہے.دیہاتیوں کا کہناہے کہ جنگل میں آزادگھومنے والے موروں کو صرف چارٹیموں کے ذریعے دواپہنچاناایک مشکل کام ہے.اگر فوری طورپر بڑے پیمانے پر مہم شروع نہ کی گئی تو موروں کی نسل ختم ہوجائیگی.

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث مسافروں کی پریشانی میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ ریلوے حکام بوڑھے انجنوں کے سامنے بے بس ہوگئے۔کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس ساڑھے 10 گھنٹے کی تاخیر سے شام چھ بجے ، کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر ڈیڑھ ، کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس نو گھنٹے کی تاخیر سے شام ساڑھے آٹھ بجے پہنچے گی جبکہ کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس چار گھنٹے کی تاخیر سے شام ساڑھے چھ بجے پہنچے گی۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو¿ بدستور برقرار ہے۔ 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس کمی کے بعد چودہ ارب ستتر کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ زرمبادلہ کی مجموعی مالیت میں مرکزی بینک کا حصہ کم ہوکر دس ارب پینتیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر رہ گیا ہے جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس کی مالیت چار ارب اکتالیس کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ہزارہ ، مالاکنڈ، ژوب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم گرم اور خشک رہا آج ملک کے چند شہروں مےں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا ۔ اسلام آباد 22، لاہور23، کراچی26، پشاور26، کوئٹہ23، مظفرآباد22، ساہیوال23، سرگودھا26 ، بہاولنگر25، فیصل آباد25جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںکم سے کم22ڈگری سینٹی گریڈریکا ڈ کیا گیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *