پشاور میں مسلسل پانچویں روز دھماکہ، سات افراد زخمی
پاکستان، افغانستان اور ایساف کا سہ فریقی اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
رینجرز کا کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے چار ارکان گرفتار کرنیکا دعوی
گیاری سیکٹر میں امدادی سرگرمیاں، آج فوجی اہلکاروں کی رہائش تک پہنچنے کی امید
Business news
اور
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کے حتمی ٹرائلز آج ہوں گے
خبروں کی تفصیل:۔
پشاور میںبم دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکا رنگ روڈ پر پولیس چوکی کے سامنے ہوا۔دھماکے میں راہگیر خاتون اور بچے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے سات کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ پانچ روز سے پشاور میں مسلسل بم دھماکے ہو رہے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ٹیکسی ڈرائیورجاں بحق جبکہ پچیس افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان، افغانستان اور ایساف کی اعلیٰ فوجی قیادت کے درمیان اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں سرحدی جھڑپوں کی روک تھام کیلئے فول پروف میکنزم تشکیل دینے پر بات چیت کی جائے گی۔یہ نومبر 2011ءمیں مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کے بعد پہلا سہ فریقی اجلاس ہوگا۔اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ان کے افغان ہم منصب جنرل شیر محمد کریمی اور افغانستان میں نیٹو و ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن شرکت کریں گے۔جنرل کیانی سے گزشتہ روز بھی جنرل جان ایلن نے ملاقات کی تھی، جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز رینجرز نے بلدیہ اور اورنگی ٹاو¿ن کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سے ملنے والی تفصیلات کے بعد رینجرز نے مزید کارروائی کرتے ہوئے منگھو پیر کے علاقے سے تحریک طالبان کے مزید چار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کی بازیابی کیلئے 37ویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو آج جوانوں کی رہائشی کالونی تک پہنچنے کی امید ہے۔اطلاعات کے مطابق کھدائی کے دوران گذشتہ رات فوجی جوانوں کے زیر استعمال کچن کا کچھ مزید سامان اور ٹینکروں کو ڈھانپنے والی سی جی آئی شیٹیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج جوانوں کی رہائش گاہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق گیاری میں موجود نالے کے پانی کے اخراج کے لیے اسپل وے کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹے میں پانی کا اخراج شروع ہوجائے گا۔
رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران ایک لاکھ 26ہزار 81گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک لاکھ 9ہزار 976گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے پاکستا نی ہاکی ٹیم کے حتمی ٹرائلز آج نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے، جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ جو نےئر ایشیاکپ میں مصروف پانچ سینیئر کھلاڑیوں کو ٹرائلز سے مستنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کے لئے سہیل عباس، وقاص شریف،اور شفقت رسول کے در میان مقابلہ ہے، تاہم سہیل عباس کو مضبوط امیدوار مانا جارہا ہے۔