بلوچستان :بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری
عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے
حوالہ اور ہنڈی کا منظم نیٹ ورک، ماہانہ 6 ارب روپے بیرون ملک منتقل
اخروٹ کا استعما ل دل کے دو رے سے محفو ظ رکھتاہے
اور
اپنی تحریر وں سے سحرزدہ کر نے والے انتظار حسین90 برس کے ہو گئے
خبروں کی تفصیل:۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ بلوچستان میں تاریخ کے ساتویں جبکہ جماعتی بنیادوں پر پہلے بلدیاتی انتخابات ہیں۔، انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں عام تعطیل ہے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی تعداد 7188 ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق پارٹی کءوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان بھارت میں اپنے قیام کے دوران مختلف سیمنارز سے خطاب کریں گے۔
پاکستان، ایران، افغانستان اوردبئی میں پھیلاہوا حوالہ اورہنڈی کا منظم نیٹ ورک ہرماہ پاکستان سے 6ارب روپے مالیت کا زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کررہا ہے۔ منی ایکسچینج کمپنیاں بینکوں میں موجود اپنے کارندوں کی مددسے حوالہ اورہنڈی کیلیے دی جانے والی رقم پشاوراورکوئٹہ کے بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے ایران اور افغانستان منتقل کرتی ہیں بعدازاں دبئی میں موجود نمائندوں کے ذریعے درہم میں ادائیگی کردی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کرائم سرکل کی جانب سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی خوردبرد کی تحقیقات کے دوران منی ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جاری حوالہ اورہنڈی کا نیٹ ورک بھی منظر عام پرآگیاہے، اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حوالہ اور ہنڈی کے کاروبارکیخلاف کریک ڈاﺅن کے بعد منی ایکسچینج کمپنیوں نے حوالہ اورہنڈی کے ذریعے زرمبادلہ کی بیرون ملک منتقلی کیلیے اپناطریقہ کارتبدیل کرلیاہے۔
ایک طبّی تحقیق کے مطابق اخر و ٹ کا استعما ل دل کے دور ے سے محفو ظ رکھتا ہے۔ امریکی یو نیو رسٹی میں کی جا نے والی اس تحقیق کے مطابق اخرو ٹ کے استعما ل سے خو ن کا دباو¿ بڑھنے سے محفو ظ رہتاہے جبکہ اخرو ٹ کا استعما ل خو ن میں کو لیسٹرول کی سطح کو بھی کم کر دیتاہے۔طبی ماہرین کا کہناہے کہ ذہنی دبا و¿ اور پر یشا نی میں اکثر اوقا ت خون کا دبا و¿ بڑ ھ جا تا ہے جس سے دل کا دورہ پڑ نے کے خطرات میں بھی اضا فہ ہو جا تا ہے، تاہم اخروٹ اور اخروٹ کے تیل کے استعما ل سے ذہنی دبا و¿ میں بھی خو ن کا دباو¿ معمول پر رہتاہے اور دل کے دو ر ے کا خطرہ بھی
کم ہو جا تا ہے۔
اردو افسانے کا جب بھی ذکر ہو گا، منٹو کے بعد منفرد اسلوب رکھنے والے انتظار حسین کا نام آئے گا، اپنی جادوئی تحریر وں سے پڑھنے والے کو سحرزدہ کر دینے والے انتظار حسین آج نوے برس کے ہو گئے۔7 دسمبر 1923ءکو میرٹھ کے بلند شہر میں آنکھ کھولنے والے انتظار حسین نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا، تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے،1951ءمیں ”گلی کوچے“کے نام سے افسانوں کا پہلا مجموعہ شائع ہوا، انتظار حسین علامتی اور استعاراتی اسلوب نت نئے ڈھنگ سے استعمال کرنے والے افسانہ نگار ہیں۔انتظار حسین کی تحریریں سوز اور حسن سے معمور ہیں، ان کی شاہکار تصانیف میں آخری آدمی، خالی پنجرہ، خیمے سے دور، شہر افسوس، کنکرے اور دیگر شامل ہیں۔