نئے وزیر اعظم کے لئے کاغذات نامزدگی آ ج جمع کر ائے جائیں گے
بلو چستان بد امنی کیس،سپریم کو ر ٹ کا وزیر داخلہ بلو چستان کو آ ج پیش ہو نیکا حکم
سا بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 59 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے
ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی کو یونیسیف اوپن کوارٹر فائنل میں شکست
اور
Business News
ملک کے اکثر علاقوں میںموسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب جمعہ کو کیا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی آ ج دوپہر دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار آج دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہاو¿س ڈویژن کے ذریعے ایوان میں موجود ارکان امیدواروں کے حق میں رائے دیں گے۔ اپوزیشن کے ارکان اپنے امیدوار کے حق میں رائے دہی کے لئے سپیکر کے بائیں طرف کی لابی ،جبکہ حکومتی ارکان دائیں جانب کی لابی میں چلے جائیں گے ،جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کامیاب امیدوار کا اعلان کرتا ہے۔ منتخب ہونے والے نئے وزیر اعظم کو اسی وقت اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ بھی لینا پڑے گا۔
بلو چستان بد امنی کیس کی سما عت آ ج پھر ہو گی بلوچستان بد امنی کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا گذشتہ سما عت پر بلوچستان امن وامان کیس کے عدالتی آرڈر میں داخلہ اور دفاع کے وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹری، پولیس اور ایف سی کے آئی جیز کو ہدایت کی گئی کہ لاپتا افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا وزیرداخلہ خود مفرور ہے، وہاں کیا امن و امان ہوگا،وزیر دا خلہ ظفرزہری کو آ ج عدالت میں پی ش ہو نے کا حکم دیا گیا ہے ۔
پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو کی انسٹھ ویں سالگرہ آج سادگی سےمنائی جارہی ہے، پارٹی کے کارکن شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خون کے عطیات دیں گے۔اکیس جون انیس سو تریپن کو پیدا ہونے والی بینظیر بھٹو منفرد شخصیت کی حامل تھیں۔ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی قیادت سنبھالی تو ان کی عمر انتیس برس تھی۔ پینتیس برس کی عمر میں بینظیربھٹو نے وزارت عظمیٰ سنبھالی تو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ بینظیربھٹو نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے جدوجہد کی۔ جمہوریت اور عوام کیلئے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ بینظیربھٹو کے وژن کی روشنی میں حکومت میں اقلیتوں کو نمایاں نمائندگی دی گئی اور سندھ کابینہ میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تین وزیر ہیں۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنر کو یونیسیف اوپن کے کوارٹرفائنل میں جرمن جوڑی نے شکست سے دوچار کردیا۔ہالینڈ میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کا آغاز تو اچھا تھا۔ انہوں نے جرمن جوڑی بینجمن بیکر اور فلپ پیٹشنر کو پہلے سیٹ میں چھ،تین سے زیر کرلیا۔ لیکن اگلے دوسیٹ میں جرمن کھلاڑیوں کا کھیل نمایاں رہا جنہوں نے چھ، تین اوردس، چارسے کامیابی کے بعد اعصام الحق اور جولین روجرز کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
بجٹ خسارے کو پوراکرنے کے لیے حکومت کی جانب سے سے لیے گے قرضوں کا حجم رواں سال 1200 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے صرف رواں سال مرکزی بینک سے 502 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں جبکہ کمرشل بینک کا کاروبار بھی حکومت کے دم پر خوب چمک رہا ہے کیونکہ حکومت 462 ارب روپے کی کمرشل بینکوں کی بھی مقروض ہوچکی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں حکومتی قرضوں میں 75 فیصد کااضافہ دیکھا گیا اور ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے بے دھڑک نئے نوٹوں کی چھپائی ایک طرف تو مہنگائی کا باعث بن رہی تو دوسری جانب کمر شل بینکوں سے حکومتی قرضوں کا حصول نجی شعبے کو سستے قرضے سے محروم کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد40اور 22 ،لاہور43اور30، کراچی34اور27، پشاور42اور26،کوئٹہ34اور17، مظفرآباد40اور23، ساہیوال44اور27، سرگودھا44اور29 ، بہاولنگر45اور30، فیصل آباد43اور31جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ43اورکم سے کم27ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔