نواز شریف آج رتو ڈیرو میں جلسے سے خطاب کرینگے
امریکی محکمہ خارجہ نے کیمرون منٹر کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی
کراچی کے مختلف علا قوں میں رینجرز کا آپریشن، 5 افراد گرفتار
لاہور اور ملحقہ علا قوں میں سی این جی کی فرا ہمی آ ج بھی معطل
اور
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج رتو ڈیرو میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے میں سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن میں ضم کئے جانے کا اعلان متوقع ہے ،نواز شریف آج صبح لاڑکانہ کے علاقے میر پور بھٹو پہنچیں گے اور سندھ نیشنل فرنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔۔جلسے میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی جانب سے اپنی پارٹی کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔جلسے سے خطاب کے بعد میاں نواز شریف ممتاز بھٹو کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کیمرون منٹرنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی طورپر کیا ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ کیمرون منٹر کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت دو سال ہے جو کسی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کی معمول کی مدت ہے۔ مارک ٹونر کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کیمرون منٹر کی کارکردگی کو سراہا ہے اور وہ ان کے فیصلے کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔
کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ شہرمیں جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر قابو نہ پانے پر دو ایس ایچ اوز معطل کردیئے گئے ہیں۔۔حراست میں لیے گئے مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش میں کی گئی۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکامی پر دو ایس ایچ اوز کو بھی معطل کردیا گیا۔
لاہور، ساہیوال ، شیخوپورہ ملتان اور گوجرانوالہ ریجن میں آج بھی سی این جی کی فرا ہمی معطل رہیگی ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق لاہور ، ساہیوال ، شیخوپورہ ملتان اور گوجرانوالہ ریجن کے ایک ہزار سے زائد سی این جی سٹیشنز ہفتہ وار سی این جی سٹیشنز کی بندش کے تحت پیر کی صبح چھ بجے سے بند کر دئے گئے ۔ جمعرات کی صبح چھ بجے سی این جی سٹیشنز پر سوئی گیس کی فراہمی دوباہ بحال کر دی جائے گی۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلو چستان ،بالائی پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سکھر ،لا ڑکانہ ،مکران ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیزہواﺅں اور گر ج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کا امکان ہے ۔جبکہ ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم خشک رہے گا ۔