PPI NEWS Bulletin 0800 پی پی آئی نیو ز بلیٹن

ہیڈلائنز:۔

کراچی میں2 ٹرینوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
گورنر سندھ نے ٹرینوں کے تصادم کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
آ ج سے پٹرول چھ روپے 82 اور سی این جی چھ روپے کلو مہنگی
افغانستان میں نیٹوکے فضائی حملے میں آٹھافراد جاں بحق ،دس زخمی
اور
ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچز، پاکستان اور بھارت کا آ ج کولمبو میں ٹکراﺅ

خبروں کی تفصیل:۔

بن قاسم ٹاون اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کی ٹکر میں ریلوے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، ٹرین کی بوگی کاٹ کر مزید زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ ڈی ایس ریلوے کراچی امجدرضوی کے مطابق کراچی سے 50 کلو میٹر دور گھگھر پھاٹک کے قریب شالیمار ایکسپریس نے ملت ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی 2 بوگیاں تباہ اور ایک پٹری سے اتر گئی جبکہ شالیمار ایکسپریس کا انجن بھی حادثے میں تباہ ہوگیا۔ ڈی ایس ریلوے کراچی کے مطابق ملت ایکسپریس ملتان سے کراچی اور شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی آرہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین حادثہ ڈوان ٹریک پر ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں ریلوے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بوگی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک شخص کو امدادی کارکنوں نے نکال لیا ہے، بوگی کو کاٹنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور پشاور سے آنیوالی عوام ایکسپریس کو جنگ شاہی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈرائیور ریلوے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا ڈرائیور اور عملے کا ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بن قاسم کے قریب 2 ٹرینوں کے تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی ٹرینوں کے تصادم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیانوٹیفکیشن کے مطابق آ ج سے پٹرول چھ روپے بیاسی پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین ایک روپے پچاس پیسے اور مٹی کا تیل باسٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے پچہتر پیسے اور لائٹ ڈیزل چودہ پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت106روپے72پیسے ،ہائی اوکٹین کی نئی قیمت137روپے96پیسے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت104روپے68پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت113روپے77پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت99روپے27پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون یعنی بلوچستان،خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار کے لئے سی این جی چھ روپے چوبیس پیسے جبکہ ریجن ٹو یعنی سندھ اور پنجاب کیلیے سی این جی پانچ روپے ستر پیسے فی کلو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 97روپے 69 پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 99روپے 25 پیسے فی کلو ہو گئی ہے ۔

افغانستان میں نیٹوکے فضائی حملے میں آٹھ خواتین جاں بحق اوردس زخمی ہوگئیں۔ غیرملکی اخبار کےمطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے دوردراز علاقے میں نیٹوفورسزنے کارروائی کی۔ حملے کے نتیجے میں آٹھ خواتین جاں بحق اور دس زخمی ہوئیں۔یہ خواتین پہاڑی علاقے میں لکڑیاں کاٹنے گئی تھیں۔ مقامی اسپتال میں زخمی حالت میں لائی جانے والی خواتین میں دس سال عمر تک کی بچیاں بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ آ ج کولمبو میں کھیلاجائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور کاکہنا ہے کہ پاک، بھارت میچ میگاایونٹ کے تناظر میں بیحداہم ہے۔کھلاڑی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں اور جیت سے ٹیم کامورال بلند ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف دو میچز پہلے میگاایونٹ میں کھیلے گئے ہیں۔ گروپ میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت نے بال آو¿ٹ قانون کے تحت جیتا۔فائنل میں بھارت، پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دیکر ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا پہلا چیمپئن بنا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *