PPI News 1900 پی پی آئی نیوز

مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کو دھاندلی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ دھاندلی نے آنے والے انتخابات کو بھی مشکوک بنادیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی ثناءاللہ زہری نے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلو چستان میں سینیٹ انتخابات میں بھاری رقومات کے ذریعے ووٹوں کی خریدوفروخت کی گئی جبکہ بلوچستان میں چیف الیکشن کمشنر کا تقررسیاسی بنیادوں پر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ایک امیدوار کو ہرانے کی سازش بھی کی گئی جس کے خلاف ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرلیا ہے، اگر ضرورت پڑی تو ن لیگ سپریم کورٹ بھی جائیگی۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات میںہارس ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت کو ایک رکن قومی اسمبلی کو 65کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی سینیٹ انتخابات کے دوبارہ انعقاد کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کےخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اسلم بھوتانی اورنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل طاہر بزنجو نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی تھیں۔

وزیراعظم ےو سف رضا گیلانی پر توہین عدالت کی فرد جرم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد کئے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس افتخا ر محمد چوہدری کی سربراہی میں
سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے کی تھی۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت وزیراعظم کی طرف سے دفاع میں پیش کئے گئے حقائق پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، حقائق کا جائزہ لینے سے لگتا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کا کیس بنتا ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا پابند ہے، معاشرے کے تمام افراد قانون کے سامنے برابر ہیں۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق ایک آئینی عہدیدار کی طرف سے عدالتی حکم کی عدولی زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

امریکی سفیرکیمرون منٹر نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے اپنے تےن ہفتوں پرمحیط طویل دورہ امریکہ مکمل کرکے نئی امریکی تجاویز کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ دورہ کے دوران امریکی سفیر نے اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کی۔امریکی سفیر نے دورہ امریکہ سے قبل نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے خصوصی ملاقاتیں کی تھی جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ کیمرون منٹر ن اعلی امریکی حکام سے ملاقاتوں میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات بھی زیر بحث لائیں،جہاں طویل مشاورت کے بعد نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے نئی امریکی تجاویز مرتب کی گئی۔کیمرون منٹر نئی امریکی تجاویز کا پیکج مکمل ہونے کے بعد آج اسلام آ با د واپس پہنچے ہیں اور ان کی جانب سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتوں کے لیے باقاعدہ درخواست بھی بھیج دی گئی ہے، جس میں وہ نئی امریکی تجاویز کا پیکج پیش کریں گے۔

بلو چستان کے علا قے سوئی مےں اےف سی کی کا روائی مےں3دہشتگرد ما رے گئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق سوئی مےں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کردیا، تاہم ایف سی نے فوری جوابی کارروائی کی،جس کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ قبل ازیں بلوچ قوم پرستوں کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایف سی کی تین چوکیوں کو ختم کردیا گیا ہے ۔

کراچی اسٹاک اےکسچےنج میں کا روباری ہفتے کے پہلے روز تےزی دےکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈکس189پوائنٹس اضافے سے13ہزار278پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر20کروڑشیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میںبھی مثبت رجحان دےکھا گےا ، اور آئی ایس ای 10انڈیکس49پوائنٹس اضا فے سے 2870 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج99ہزار شیئرز ٹریڈ ہوئے۔

جدید دورکا ایک اور خواب پورا ہونے کے قریب ہے، اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والے آٹو شو میں اڑنے والی کار نمائش کے لئے رکھی جائے گی۔اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے والے آٹو شو میں زمین کی بجائے فضا مےںسفر کرنے والی کار متعارف کرائی جائے گی۔ اس اڑنے والی کار کو امریکی یونیورسٹی کے پانچ انجینئرز نے تیار کیا ہے۔ اس فضائی کار کے پر تیس سیکنڈ میں کھل جاتے ہیں، جس کے بعد یہ محو سفر ہو جاتی ہے۔ گاڑی کا پہلا کامیاب تجربہ 2009 میں کیا گیا تھا۔ اڑنے والی اس کار کی مارکیٹ میں باقاعدہ فروخت رواں سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *