PPI News Bulletin 1700 پی پی آئی نیوزبلیٹن

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پیوٹن کوپاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔جسے روسی صدر نے قبول کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کی کامیابی روس کے عوام کا ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے روسی صدر کو اس سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ روسی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کریں گے۔ نو منتخب روسی صدر نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ اپیل دائر کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی پریذائیڈنگ افسر کو طریقہ کار کا علم نہیں تھا۔ اپیل میں کہا گیا تھا کہ صوبائی پریذائیڈنگ افسر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست کو سماعت کیلئے منطور کرلیا ہے، تاہم سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کی دوبارہ گنتی میں سابقہ نتائج کو برقرار رکھا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے دو ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کو جعلی قرار دے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔قصور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مظہرحیات اپنے آپ کو امریکی ےو نےو رسٹی سے فارغ التحصیل بتاتے رہے۔تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امرےکی ےو نےو رسٹی کے رجسٹرار سے جب ڈگری کے مستند ہونے کی تصدیق کی تو پتہ چلا کہ مظہر حیات کو ایسی کوئی ڈگری جاری ہی نہیں کی گئی۔ حقائق سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے سیشن جج قصورکوان کے خلاف کارروائی کیلئے خط بجھوا دیا ہے ۔ادھر بہاولپور سے رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقارعلی کی بی اے کی ڈگری بھی جعلی ثابت ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ سیشن جج سے ان کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 کے ضمنی الیکشن میں پےپلز پا رٹی کے امیدوار وحیدہ شاہ کی طرف سے پولنگ عملے پر تشدد کے خلاف معاملے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ، طلبی کے باوجود ، وحیدہ شاہ وہاں حاضر نہ ہوئیں تاہم انکا وکیل وہاں آیا ہوا تھا، وکیل نے اپنی موکلہ کی طرف سے معافی بھی مانگی ، اجلاس کو بتایاگیا کہ وحیدہ شاہ کے خلاف تشدد، دھاندلی سمیت 19 الزامات عائد ہیں ، اجلاس میں موجود وحیدہ شاہ کے ایک انتخابی حریف نے انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ، کمیشن نے کچھ دیر معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

سوئی ناردرن نے سردی کم ہوتے ہی صنعتوں کے لیے گیس فراہمی کا دورانیہ بڑھا دیا ۔سوئی ناردرن کے شیڈول کے تحت فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی صنعتوں کو پانچ مارچ سے بحال کی گئی گیس آٹھ مارچ کی صبح چھ بجے تک فراہم کی جائے گی۔شیخوپورہ کی صنعتوں کو سات مارچ صبح چھ بجے سے گیارہ مارچ کی صبح چھ بجے تک گیس فراہم ہو گی جبکہ پہلے دو روز کے لیے گیس دی جا رہی تھی۔

قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ مہمند کے علاقے بیدمانی میں پیش آیا۔انتظامیہ کا کہان ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ سڑک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی ہپستال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *