Nursing Protest نرسو ں کا احتجا ج
سندھ بھر کے اسپتالوں میں تعینات نرسیں مریضوں کیلئے وسیلہ شفاءبننے کے بجائے سراپا احتجاج بن چکی ہیں،اُن کا مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں نرسنگ اسٹاف کو جو تنخواہ اور مراعات دی جا رہی ہیں وہ سندھ کی نرسوں کو کیوں نہیں دی جاتیں؟
کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، سول اسپتال ،لیاری جنرل اسپتال، کورنگی گورنمنٹ اسپتال اور سندھ سروسز اسپتال سمیت سندھ بھر کے تمام نرسنگ اسکولز اور اسپتالوں میں تعینات نرسنگ اسٹاف سراپا احتجاج ہے کہ اُن کے مطالبات پورے کئے جائیں۔اس سلسلے میں ہم نےPNAکراچی ڈویژن کے صدراعجاز علی سے بات کی تو انھوں نے ہمیں بتایا کہ صوبہ سندھ کے نرسنگ اسٹاف کے ساتھ باقی صوبوں کے مقابلے میں سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے:
اعجاز علی کا کہنا ہے کہ تینوں صوبوں اور وفاق میںنرسنگ انسٹیٹیوٹس میں زیر تعلیم نرسوں کیلئے زیادہ وظائف مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سندھ میں صورتحال اِسکے بر عکس ہے:
سندھ بھر میں تعینات نرسوں کا مطالبہ ہے کہ انھیں ہیلتھ الاﺅنس، رسک الاﺅنس سمیت دیگر مراعات بھی ملنی چائیں جبکہ نرسنگ اسٹاف کے پروموشن جو گزشتہ10سالوں سے انتظامیہ نے روک رکھے ہیں، انھیں جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نرسنگ انسٹیٹیوٹس کا بجٹ بھی اسپتالوں سے علیحدہ رکھا جائے :
سندھ بھر کی تمام نرسیں کئی ماہ سے احتجاج کر رہی ہیں کہ انھیں دیگر صوبوں کے مساوی مراعات دی جائیں لیکن محکمہ صحت کی جانب سے انھیں محض تسلیاںدی جا رہی ہیں:
PNAکراچی ڈویژن کے صدراعجاز علی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والی نرسوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اُنھیںتنبیہی نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں جو قطعی نا انصافی ہے:
اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے جب نرسنگ اسٹاف نے28مارچ کوگورنر ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تو پولیس کی طرف سے آنسو گیس پھینکی گئی لاٹھی چارج کیا گیا اسکے علاوہ کئی نرسوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،اعجازعلی کا کہنا ہے کہ وہ اُس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک نرسنگ اسٹاف کو اُنکے حقوق نہیں مل جاتے:
دوسری جانب محکمہ صحت، حکومت سندھ کے ذمے دار افسران کا کہنا ہے کہ احتجاج نرسنگ اسٹاف کا حق ہے لیکن انھیںمریضوں کی حالت زار اور او پی ڈی، آپریشن تھیٹر اور ایمر جنسی میں بائیکاٹ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی احساس ہونا چاہئیے۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply