Mirza Ghalib’s Birth Anniversary مرزا غالب کی سالگرہ
ہیں دنیا میں سخن ور اور بہت اچھے،کہتے ہیں کہ غالب کا انداز بیاں اور
اردو اور فارسی کے عظیم شاعر اسد اللہ خان غالب27 دسمبر 1797ءمیں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب اپنے چچا کے ہاں رہنے لگے تاہم چار سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔
غالب نے لڑکپن سے ہی شعر کہنا شروع کردیئے تھے، شادی کے بعد غالب دہلی منتقل ہوگئے، جہاں انھوں نے ایک ایرانی باشندے عبد الصمد سے فارسی کی تعلیم حاصل کی۔
غالب اردو اور فارسی میں شعر کہتے تھے، تاہم فارسی شاعری کو زیادہ عزیز جانتے تھے۔
نقادوں کے مطابق غالب پہلے شاعر تھے جنھوں نے اردو شاعری کو ذہن عطا کیا، غالب سے پہلے کی اردو شاعری دل و نگاہ کے معاملات تک محدود تھی، غالب نے اس میں فکر اور سوالات کی آمیزش کرکے اسے دوآتشہ کردیا۔
غالب کی شاعری میں انسان اور کائنات کے مسائل کے ساتھ محبت اور زندگی سے وابستگی بھی بڑی شدت نظرآتی ہے، جس نے اردو شاعری کو بڑی وسعت دی ہے۔
آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور بالآخر پندرہ فروری 1869ءکو خالق حقیقی سے جاملے۔
اردو شاعری کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے یہ شاعر اردو ادب میں ہمیشہ غالب رہیں گے۔
Category: General, Special Reports | خصوصی رپورٹس
Connect