Mehdi Hassan’s Birth Anniversary – استاد غزل گائیک مہدہ حسن خاں صاحب کی سالگرہ

پیار بھرے دو شرمیلے نین جیسے ہزاروں لازوال گیتوں کو اپنی آواز دینے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن اٹھارہ جولائی 1927ءکو راجھستان میں پیدا ہوئے۔

مہدی حسن کلاسیکی موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ انھوں نے 1935ءمیں 8 سال کی عمر میں ایک پروگرام کے ذریعے گلوکاری کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے، جہاں 1957ءمیں انہیں کراچی سے ریڈیو پاکستان میں اپنی فنکارانہ صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا، فلموں میں انہیں 1962ءمیں ریلیز ہونے والی فلم فرنگی کی گلوں میں رنگ بھرے جیسی شہرہ آفاق غزل سے شہرت ملی، اس ایک گیت نے مہدی حسن کو گلی گلی مشہورکردیا تھا۔جسکے بعد انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مہدی حسن اور محمد علی کی جوڑی کا اشتراک بہت پسند کیا گیا اور کہا جاتا تھا کہ محمد علی کی مقبولیت میں مہدی حسن کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔مثال کے طور پر

مگر محمد علی کے ساتھ ساتھ وحید مراد کیلئے بھی مہدی حسن کی آواز کو بہت پسند کیا گیا۔

مگر یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ محمد علی کے ندیم کیلئے مہدی حسن کی آواز کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔

اسی طرح رنگیلا ، شاہد ، درپن اور اعجاز کیلئے گا ئے گئے گیت انہیں ہر چہرے کیلئے موزوں آواز ثابت کرتے ہیں۔انھوں نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی اور غیر ملکی گیت اور غزلیں گائی۔انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔انکا انتقال 13 جون 2012 ءکو ہوا، تاہم آئندہ کئی عشروں تک بھی شاید ان کا کوئی جواب پیدا نہ ہوسکے گا۔