M.Rafi’s Death Anniversary محمد رفیع کی بر سی

مجھے عشق ہے تجھ ہی سے میری جان زندگانی جیسے ہزاروں یادگار نغموں کو اپنی آواز سے امر بنادینے والے برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع 24دسمبر 1924کو امرتسر کے ایک غیرمعروف گاو¿ں میں پیدا ہوئے تھے۔
وہ 1935ءمیں امرتسر سے لاہور اور پھر 1944 میں ممبئی چلے گئے،جہاں موسیقار نوشاد نے انہیں فلموں میں متعارف کرایا۔1946ءمیں رفیع کو فلم انمول گھڑی تاہم 1947 میں نوشاد کی موسیقی میں بننے والی فلم جگنو کا ایک گیت یہاں بدلہ وفا کا بے وفائی کے سوا کیا ہے۔ایسا ہٹ ہوا کہ رفیع کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔
محمد رفیع ہر قسم کے گانے کو مہارت سے گانے کا فن جانتے تھے۔ جس میں فلمی اور غیر فلمی نغموں کے علاوہ غزل، قوالی اور دیگر اصناف بھی شامل تھے۔اپنی آواز کی بدلت وہ شہنشاہ گلوکاری کہلائے ۔اس دوران رفیع نے ایک سے بڑھ کر ایک گیت گا ئے
ان گیتوں سے رفیع نے عوام کے دلوں میں وہ نقش چھوڑے جو آج تک نہیں مٹ سکے۔
اپنی زندگی میں محمد رفیع نے چھ فلم فیئر ایوارڈ جیتے۔
انھوں نے دو بار نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیتا، 31جولائی 1980 کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب یہ عظیم گلوکار دنیا سے چل بسا۔
تاہم اپنی موت کے 32 سال بعد بھی آج تک وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور شاہد رہتی دنیا تک رہیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *