Gas Loadshedding گیس لو ڈ شیڈنگ

 

رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے،جس سے خواتین بہت زےادہ پریشان ہیں ،عین سحری اور افطاری کے اوقات میں گھروں کے چولھے بند ہوجاتے ہیں،خاص طور پر پنجاب میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے خواتین بہت زےادہ پریشانی کا شکار ہیں،فرزانہ ایک گھریلو خاتون ہیں ،ارباب اختےار سے شکوے کرتے ہوئے فرزانہ کہتی ہیں کہ سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ان کے سحری کے اوقات بہت متاثر ہوتے ہیں،

گیس کی لوڈ شیڈنگ سے افطاری کی تےاری میں خواتین بے بس نظر آتی ہیں،اس جدید دور میں بھی خواتین لکڑیاں وغیرہ جلا کر افطاری اور سحری کے لئے کھانا تےار کرنے پر مجبور ہیں،افطاری سے کچھ دیر قبل ہی گیس غائب ہو جاتی ہے جس سے افطاری وقت پر تےار نہیں ہو پاتی،ےا پھیر وقت سے بہت پہلے افطاری تےار کر کے رکھنی پڑتی ہے جس سے افطاری کاکھانا ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور افطاری کا سارا مزہ ہی ختم ہو جاتا ہے،جویریہ جاوید ایک کالج اسٹوڈنٹ ہیں ،گھر بھر کے لئے افطاری یہ خود تےار کرتی ہیں،افظاری کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ان کو کیا مشکلات سہنی پڑتی ہیں،آئیے انہی کی زبانی سنتے ہیں،

دوسری جانب حکومتی دعوﺅں کے مطابق اس سال کے آخر تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کے مسلے پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی،اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کچھ اس طرح بیان دیتے ہوئے کہتے ہیں،

جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید کہتے ہیں کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں چولھے ایک ساتھ جلائے جاتے ہیں اس لئے گیس پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے،

ملک بھر میںتوانائی بحران تو سال بھر ہی رہتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے خواتین کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے،اور اس ماہ مقدس میںگیس کی لوڈ شیڈنگکی وجہ سے گھر والوں کے لئے سحری اور افطاری کی تےاری خواتین کے لئے زحمت کا باعث بن گئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *