Kashmir Unity Day یوم یکجہتی ءِ کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ یوم یک جتہی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کو یہ احساس دلانا کہ وہ جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے عوام ان کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس دن کومنانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی برادری کوکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
مسئلہ کشمیر کو 65 سال گزر چکے ہیں مگر کشمیری عوام آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، جبکہ ان پر بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر برس ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے میں ہی نہیں آرہا۔
مقبوضہ کشمیر میں نافذ کیے گئے کالے قوانین کے تحت انسانی حقوق کی جو دھجیاں اڑائی گئیں ان کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔اسی طرح خواتین کی عصمت دری اور گھروں کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گمنام قبروں کی دریافت نے دنیا بھر میں لوگوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے تاہم بڑی طاقتیں بھارتی مظالم پر خاموش ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے اس اصولی حق کو تسلیم کیا ہے کہ ان کو آزادی دی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنی پسند اور مرضی کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کر سکیں۔1992ءمیںحکومت پاکستان نے ہر سال5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر کشمیر ڈے منانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن ملک بھر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے سیمینار، جلسے اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔پوری دنیا کے انصاف پسند اور حق پرست انسان کشمیریوں کے اس حق کو مانتے ہوئے ہر سال5 فروری کو آزادی کے ان متوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔