International Women Day عالمی یو م خوا تین

8مارچ کا دن دُنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،اِس دن دنیا کے ہر خطے ،ہر ملک میں بسنے والی، ہر عورت کواُسکی خدمات ، قربانیوں اور جدوجہدکے صِلے میں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں عالمی سطح پر ہر شعبے میں انقلابی پیش رفت کیلئے نوجوان لڑکیوں کی شمولیت کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے ،جو عالمی یوم نسواں2012کی مرکزی تھیم کا اہم حصہ ہے!
گزرتے وقت کے ساتھ دنیا کے ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان میں خواتین کو اُنکے جائز حقوق دینے کیلئے ہر طبقہ فکر کی جانب سے مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب خواتین نہ صرف ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوا رہی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔سیاست سے لے کر زراعت تک، بینکنگ سے لے کر انفارمیشن ٹیکنالوجی تک، فلم میکنگ سے لے کر سماجی سرگرمیوں تک۔۔۔خواتین کہاں نہیں ہیں، آج ہر شعبہ خواتین کا ہے۔۔۔آج ہر کامیابی خواتین کیلئے ہے!
پاکستان میں ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاںخواتین کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع محدود ہیں، انھیں میں گلگت و بلتستان کے اضلاع بھی شامل ہیں،لیکن یہ کہنا بے جا نہ ہو گاکہ اِن علاقوںکی خواتین ،نامساعد حالات ، بے شمار مشکلات اور مسائل کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن اور کامیابی کے حصول کی جستجو رکھتی ہیں۔۔۔سنتے ہیں ایسی ہی ایک باہمت خاتون کی گفتگو، جنہوں نے معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے ان تھک محنت اور جد و جہد کی۔۔۔۔۔
آج کی عورت سماجی اور معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ، بات ہو ملازمت پیشہ خواتین کی یا بزنس ویمن کی۔۔خواتین اب ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔۔۔جانتے ہیں کہ پاکستان میں کاروبار کی جانب خواتین کے مثبت رجحان کے ذریعے عالمی سطح پر کیا نتائج حاصل ہو رہے ہیں:
دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ خواتین ماحولیات کے شعبے میں بھی سرگرم عمل ہیں، آلودگی کے نتیجے میں ماحولیاتی تبدیلیاںپوری دنیا میں وقوع پذیر ہو رہی ہیں،دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایسی خواتین ہیں جو نہ صرف ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پرمصروف عمل ہیں بلکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والی چیزوں کی ری سائیکلنگ کے بعد اُنھیں کارآمد سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لا رہی ہیں، سنتے ہیں اس حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ:
عالمی یوم نسواں خواہ کسی بھی دن منایا جائے ۔۔لیکن یہ بات تو طے ہے کہ َاب ہر دن خواتین کا دن ہے اور ہر شعبے میںکامیابی خواتین کی منتظر ہے۔
اپنی میزبان کو اجازت دیجئے۔۔اللہ نگہبان!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *