اکیسویں صدی میں دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی وسعتوں کو چھو رہی ہے ۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدید سماجی افکار کے متعارف ہونے کے بعد مسلسل نئے نئے سماجی ،سیاسی اور معاشی اہداف کامیابی سے حاصل کئے جا رہے ہیں ۔اس بے مثال ترقی میں عورت اور مرد دونوں ہی کی انتھک کاوشوں کا عمل دخل ہے ۔آج کی دنیا میں سماجی اور معاشی ترقی اور ان میں توازن پیدا کرنے کےلئے مرد و زن کا باہمی تعاون سے کام کرنا لازمی ہو چکا ہے ،اور ان اہداف کے حصول کے لئے دونوں ہی مساوی اہمیت کے حامل تصور کئے جاتے ہیں ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی جسے مختصرا آئی ٹی بھی کہا جاتا ہے میں خواتین بڑی تیزی سے نمائندگی حاصل کر رہی ہیں۔
فرحت ناز ایک پرائیوٹ ادارے کے آئی ٹی کے شعبے میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں،فرحت نا ز کے مطابق اس شعبے میں خواتین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،
ثنا ءکرن ایک مقامی اسکول میں آئی ٹی ٹیچر ہیں،ثناءکے مطابق اس شعبے میں خواتین کے لئے بہت سے فائدے اور آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں اسی لئے اس نے بھی بطور کیرئیر اسی شعبے کا انتخاب کیا،
آئی ٹی کے شعبے میں نہ صرف خواتین کےلئے ملازمت کے مواقع موجود ہیں بلکہ اس شعبے کو بطور کیرئیر اپنا کر وہ اپنے معاشی حالات کو بھی بہت بہتر بنا سکتی ہیں،فرحت ناز اس بارے میں کہتی ہیں،
آئی ٹی ہو یا کوئی اورشعبہ ،یہ بات تو طے ہے کہ خواتین اپنی صلاحیتیں اب ہر جگہ آزما رہی ہیں اور بہت کامیابی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں،اور وہ دن دور نہیں جب آئی ٹی کے شعبے میں بھی خواتین چھائی ہوئی نظر آئینگی۔