Hepatitas in Women خواتین میں ہیپا ٹائٹس

پاکستان کی آبادی کا 12فیصد ہیپاٹائٹس جیسی بیماری کا شکار ہے جبکہ ان میں 5فیصدہیپاٹائٹس بی اور7فیصد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہے۔ہیپاٹائٹس، یر قان یا پیلیا کی کیا وجوہات ہیں اس بارے میں ڈاکٹر حسینہ شاہ کہتی ہیںصفائی کی صورتحال مناسب نہ ہونا بھی ہیپاٹائٹس کی ایک اہم وجہ ہے۔۔
زیادہ تر گھروں میں خوشبو والے بیوٹی سوپ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہاتھوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے جراثیم کش صابن کا استعمال انتہائی ضروری ہے،اسکے علاوہ عام استعمال کی اشیاءکا مشترکہ استعمال بھی ہیپاٹائٹس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے۔۔
دنیا بھر میں سالانہ ایک ملین افراد ہیپاٹائٹس کے باعث موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔استعمال شدہ سرنج کا استعمال،غیر اسکرین شدہ خون کی منتقلی اور غذائی بے احتیاطی ہیپاٹائٹس کی ایک بڑی وجہ ہے ایک عام خیال یہ ہے کہ ہیپاٹائٹس میں گنے کا رس فائدہ مند ہوتا ہے ،اور گنے کا جوس پینے کیلئے لوگ عموماً مشترکہ گلاس کا استعمال کرتے ہیں یوں ہیپاٹائٹس کے جراثیم ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹر حسینہ نے ہمیں بتایا کہ جنسی تعلقات کے ذریعے بھی ہیپاٹائٹس کے جراثیم منتقل ہو سکتے ہیں لہٰذا بے راہ روی سے بچنا چاہئیے۔۔
ہیپاٹائٹس کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے،تاکہ اس خطرناک مرض پر قابو پایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *