Hazrat Lal Shehbaz Qalander حضرت لال شہباز قلندر

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ، جن کا اصل نام سید عثمان مروندی تھا، 1177ءمیں افغانستان کے علاقے مروند میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام سید ابراہیم کبیر الدین تھا۔حضرت لال شہباز قلندر کو اس دور میں غزنوی اور غوری سلطنتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔آپ نے اسلامی دنیا کے لا تعداد سفر کیے جس کی وجہ سے آپ نے فارسی، عربی، ترکی، سندھی اور سنسکرت میں مہارت حاصل کی۔ حضرت لال شہباز قلندر ایک مشہور صوفی بزرگ، شاعر، فلسفی اور قلندر تھے۔ آپ کا تعلق صوفی سلسلہ سہروردیہ سے تھا۔ آپ کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ مشہور بزرگ شیخ بہاو¿ الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، جلال الدین رومی اور سید جلال الدین سرخ بخاری ان کے قریباً ہم عصر تھے۔ایک روایت کے مطابق آپ 1196ءمیں سندھ تشریف لائے اور 1251ءمیں سہون شریف آکر اپنی خانقاہ قائم کی، جہاں آپ نے اسلامی فقہ کی تعلیم دینا شروع کی۔اسی دوران آپ نے کچھ کتابیں بھی تحریر کیں۔آپ روحانیت کے اعلیٰ درجہ پر فائز تھے اور مسلمانوں کے علاوہ اہلِ ہنود میں بھی بڑے قابل قدر تھے۔ حضرت لال شہباز قلندر نے 1274ءمیں 97 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کیا۔آپ کا مزار سندھ کے شہر سیہون شریف میں ہے۔ یہ سندھی تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے اور 1356ءمیں تعمیر ہوا۔ اس کا اندرونی حصہ 100 مربع گز کے قریب ہے۔ حضرت لال شہباز قلندر کا سالانہ عرس اسلامی تقویم کے مطابق 18 شعبان المعظم کو ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *