کہتے ہیں کہ جس کے پاس کوئی نہ کوئی ہنر ہو وہ کبھی بھوکا نہیں سوتا،اور یہ بات سو فیصد سچ بھی ہے۔دستکاری کا ہنر بھی ایک ایسا ہی ہنر ہے،اس ہنر میں خواتین کا کام زےادہ نظر آتا ہے کیونکہ اس ہنر کا تعلق بھی زےادہ تر خواتین سے ہی ہے۔عابدہ پروین بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی با ہمت اور ہنر مند خاتون ہیں جو اپنی جسمانی معذوری کے باوجود اس ہنر کے ذریعے اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہی ہیں،وہ کس طرح اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہی ہیں اور اس حوالے عابدہ کو کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے عابدہ بتاتی ہیں،
دستکاری کے کام سے خواتین کو بہت زےادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں،جس میں ایک فائدہ تو یہ ہے کہ خواتین گھر بیٹھے آسانی سے مناسب آمدنی حاصل کر سکتی ہیں،حرا شاہین کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے اور وہ وہاں گھر بیٹھے اس ہنر کے ذریعے اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہی ہیں،حرا کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف خود دستکاری کا کام کرتی ہیں بلکہ کافی تعداد میں خواتین کو بھی یہ ہنر سکھا رہی ہیں،
خواتین کو دستکاری میں فائدے کے ساتھ کچھ پریشانیوں کا بھی سامنا کرناپڑتا ہے،جس میں سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا ہے ،خواتین کو اس حوالے سے کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے عابدہ پروین کہتی ہیں،
دستکاری سے وابستہ خواتین اپنا کام نہایت نفاست اور سلیقے سے انجام دیتی ہیں،جس کی بہت زےادہ ڈیمانڈ بھی ہوتی ہے،لیکن ان خواتین کا کام اب بھی مکمل طور پر سامنے نہیں آتا،البتہ کچھ ادارے ایسے ہیں جو ان خواتین کے اس بیش قیمت ہنر کو پروموٹ کر رہے ہیں،ان میں سے ایک ادارہ انوویشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ہے جو بلوچستان کی خواتین کے اس خوبصورت ہنر کو نہ صرف پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پروموٹ کر رہے ہیں،ان کا ایک ذیلی ادارہ ہنر مند کے نام سے کام کر رہا ہے،زاہدہ ملک انوویشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی کو آرڈینٹر ہیں،ان کا ادارہ کس طرح اپنی ذمہ داریا ں نبھا رہا ہے ،جانتے ہیں زاہدہ ملک سے،
زاہدہ ملک کے مطابق دستکاری کے فن کو سپورٹ کرنے اور اس کو پروموٹ کرنے کے لئے حکومتی سطح پر کوئی باقاعدہ ادارہ کام نہیں کر رہا ،
پاکستان کے چاروں صوبوں میں ایسی ہنر مند خواتین موجود ہیں جو دستکاری کے فن میں ہر فن مولا ہیں،اگر ان خواتین کے کام کی قدر کی جائے اور ان کو بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کیا جائے تو نہ صرف ان غریب خواتین کو اس سے فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان کے زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔