Female’s Of Jumma Himaeyati Goth جمعہ گوٹھ کی خواتین

کراچی کے انتہائی بوسیدہ و پسماندہ علاقے جمعہ حمایتی گوٹھ میں غربت ہر گھر کی داستان ہے،لیکن جمعہ حمایتی گوٹھ کی باہمت عورتوں نے بے بسی، غربت اور مجبوریوں کو مات دیدی ہے اور محنت مزدوری کر کہ اپنے گھر کے چولھوں کو روشن رکھا ہوا ہے۔ بن قاسم کی اس قدیم آبادی میں 10 سے زائد ایسی حوصلہ مند اور باہمت عورتیں موجود ہیں جو شوہروں کی وفات، معذوری اور بیماری کے باوجود بچوں سے بھرے غریب گھروں کو مردوں سے زیادہ چلانے کیلئے رات دن محنت مزدوری کرتی ہیں، لیکن کسی کے سامنے جھولی نہیں پھیلاتیں، ان میں سے ایک مائی سونی حمایتی ہیں جن کی تین بچیاں ذہنی طور پر پسماندہ ہیں جبکہ شوہر تین سال سے معذوری کا شکارہے،گھر کا گزارہ کس طر ح چلاتی ہیں اور اتنی غربت میں مضان کا مہینہ کس طرح گزارتی ہیں بتا رہی ہیں مائی سونی ۔

اپنے ٹوٹے پھوٹے گھروں میں موجود افراد کی زندگیاں کو بچانے کی مصروفیت میں، متعدد عیدیں آئیں مگر غربت کی وجہ سے ان خواتین پتہ ہی نہیں چلتا کہ عید کی خوشیاں کیسے منائی جاتی ہیں،سکینہ صبح سے شام تک گوٹھ اور آس پاس کے امراءحضرات کے بنگلوں میں برتن مانج کر اور جھاڑو دیکر محنت مزدوری کرتی ہیں ، جبکہ ماہانہ 900 روپے مزدوری ملتی ہے، جس سے عام ضرورت کی اشیاءبھی نہیں خرید ی جا سکتیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے غریب خاندانوں کی کفالت کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گےا ہے ،جس کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کی مالی امداد کی جا چکی ہے،لیکن مائی سونی کے مطابق نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی مالی امداد دی جاتی ہے اور نہ ہی مخیر افراد کی طرف سے،جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا،

جمعہ حمایتی گوٹھ صوبہ سندھ کا صدیوں قدیم گوٹھ ہے، یہاں کے مکین غریب اور محنت کش ہیں، اس گوٹھ میں متعدد غریب، یتیم اور لاوارث عورتیں ہیں، مگر وہ اپنی محنت، ہمت اور مزدوری کر کے وقت گذار رہی ہیں جو کہ ایک مثال ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *