نعت عربی کا زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ٰ تعریف و توصیف کے ہیں،لیکن اسلامی لحاظ سے نعت وہ صنف نظم ہے جس میں رسول اکرم کی صفات ،اخلاق اور شخصی صورت حالات وغیرہ کا بیان ہو اورآپ کی ہمہ پہلو مدح کی جاتی ہو،نعت کو خوبصورت انداز و آواز سے پیش کرنا بھی ایک فن ہے، جسے نعت خوانی کہا جاتا ہے،نعت خوانی میں بھی خواتین کافی آگے نظر آتی ہیں،اور نعت خوانی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہیں،فوزیہ خادم ایک مشہور اسلامی چینل پر نعت خوانی کرتی ہیں،نعت خوانی کا شوق ان کو کیسے ہوا اس بارے میں ان کا کہنا ہے،
ہر شعبے کی طرح نعت خوانی میں خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اور اگر ایک خاتون نعت خوانی کرنا چاہے تو اس کو یہ کہہ کہ منع کر دیا جاتا ہے کہ گھر کے کام کون کرے گا،اس حوالے سے فوزیہ خادم کہتی ہیں،
ثنا ءعلی ایک معروف نعت خواں ہیں ،ان کے مطابق خواتین نعت خوانی میں کافی کام کر رہی ہیں لیکن میڈیا میں ان کو اتنا آگے کا موقع نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے خواتین کی نعت خوانی کی صلاحتیں بھی سامنے نہیں آ پاتیں،
رسول اکرم کی بعثت سے ہی آپ کے ذکر کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے،ہر جگہ ہر وقت اللہ تبارک و تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ حضور اکرم کا ذکر بھی ہوتا رہے گا،یہاں تک کہ یہ دنیا فنا ہو جائے گی مگر آپ کا ذکر باقی رہے گا،خواتین نعت خوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی پڑھی ہوئی نعتوں کو سامنے لانا چاہئے اور اس سلسلے کو صرف رمضان المبارک ےا عید میلاد النبی تک محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ سارا سال ہی اس سے مستفید ہونا چاہئے۔