وجود زن سے تصویر کائنات میں رنگ،جی ہاں ،یہ سچ ہے کہ معاشرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں خواتین اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اور اگر خواتین رنگ و نور کی دنیا سے تعلق رکھتی ہوں تو ان کی خوبصورتی اور صلاحیتوں کو چار چاند لگ جاتے ہیں،شو بزنس کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو ایک شعبہ ایسا ہے جس پر خواتین ہی چھائی ہوئیں ن ظر آتی ہیں،اور وہ ہے ماڈلنگ کا شعبہ،نادیہ حسین کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں وہ اچانک آئیں لیکن جب وہ آئیں تو کامیابیاں ان کے قدم چومنے لگیں،
ماڈلنگ کا شعبہ خواتین کے لئے بہت کشش رکھتا ہے،جیا خان ایک مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ ہیں ،ان کے مطابق ان کو بچپن سے ہی اس شعبے میں آنے کا شوق تھا،
خواتین کو ملبوسات اور دیگر چیزوں کی خریداری میں مردوں کی بنسبت زےادہ دلچسپی ہوتی ہے ،اس لئے ماڈلنگ کے شعبے میں بھی خواتین زیادہ نظر آتی ہیں اور خواتین کے لئے اس شعبے میں آگے بڑھنے کے زےادہ امکانات ہوتے ہیں جبکہ ماحول بھی خواتین کے لحاظ سے موزوں ہے،اس حوالے سے نا دیہ خان کہتی ہیں،
ایک اچھی ماڈل بننے کے لئے کن کن خصوصیات کا ہونا ضروری ہے،اس بارے میں نادیہ حسین کا کہنا ہے،
دیگر شعبوں کی طرح ماڈلنگ کءشعبے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اس حوالے سے جیا خان کہتی ہیں،
پاکستان میں خواتین کے لئے ماڈلنگ کی باقاعدہ تربیت کے لئے کسی قسم کا کوئی ادارہ موجود نہیں ،جس کی بہت زیادہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے،اس حوالے سے جیا خان بتا رہی ہیں،
خواتین ماڈلنگ کے شعبے میں ہوں یا کسی اور شعبے میں ،ہر جگہ ان کی موجودگی اس جگہ کی خوبصورتی کو بڑھا دیتی ہے،اور پھر باصلاحیت خواتین صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ اپنی خدادادصلاحیتوں کی بدولت ہر ادارے کو ترقی کے بام عروج پر پہنچا دیتی ہیں۔