Written by prs.adminJune 27, 2012
Breast Cancer چھاتی کا کینسر
Health . Women's world | خواتین کی دنیا Article
اقوام کی معیشت ،سیاست اور معاشرت کا صحت عامہ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے ،اور کسی قوم کی ترقی صحت مند عورت کے بغیر ممکن نہیں،یوں تو خواتین کو اپنی زندگی میں بہت سے امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک مرض ایسا بھی ہے جو خواتین کے لئے خاموش قاتل کی حیثیت رکھتا ہے ،جی ہاں یہ مرض ہے چھاتی کا سرطان ،جو نہایت خاموشی سے خواتین کے وجود میں اپنی جڑیں مظبوط کرتا ہے اور بعض اوقات کئی سالوں تک اس مرض کا علم نہیں ہو پاتا۔ ماہرین کی تحقیقات کے مطابق خواتین میں چھاتیوں کے ٹشوز سخت ہونے کی وجہ سے چھاتی کے سرطان کا مرض لاحق ہوتا ہے۔
براعظم ایشیاءمیں یہ مرض سب سے زےادہ پاکستان میں پایا جاتا ہے،جس کا سبب اس مرض کے حوالے سے مناسب آگاہی اور علاج کی سہولیات کا نہ ہونا ہے،پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن سندھ کی صدر ڈاکٹر ثمرین ہاشمی اس بارے میں کہتی ہیں،
خواتین ڈاکٹروںاور علاج کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریض خواتین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈاکٹر ثمرین ہاشمی اس مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلاءخواتین کی تعداد تقریبا 80 ہزار ہے۔سول اسپتال کراچی کے کینسر وارڈ کے انچارج نور سومرو کے مطابق اس مرض سے نجات پانا اب ممکن ہو گیا ہے جبکہ پاکستان میں اس مرض کے علاج کے لئے سہولیات بھی مناسب ہیں،
چونکہ یہ مرض خاموشی سے اپنا کام کرتا ہے اس لئے اس سے بچاﺅ کے لئے ضروری ہے کہ خواتین ایسی غذائیں، سبزیاںاور پھل کھائیں جس سے چھاتی کے ٹشوز کو نرم رکھا جا سکے ،سویا اور اس سے بنی کھانے کی اشیاءکو اپنے روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جائے اور باقاعدگی سے اپنا معائنہ ڈاکٹر سے کراےا جائے تا کہ اس مرض سے بچا جا سکے اور صحت مند پر سکون زندگی گزار سکیں ۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |

Leave a Reply