Albela’s Death Anniversary – معروف مزاحیہ اداکار و گلوکار البیلا کی برسی

ملک کے معروف مزاحیہ اداکار البیلا کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے نو برس بیت گئے لیکن ان کی اداکاری دکھ کر لوگ آج بھی محظوظ ہوتے ہیں۔

اسٹیج اور فلموں کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے والا مزاحیہ اداکار البیلا 1939ءمیں پیدا ہوا۔ البیلا نے 70 کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی۔ البیلا جسمانی حرکات و سکنات اور مکالموں کی مخصوص طرز پر ادائیگی سے مزاح پیدا کرتے تھے۔البیلا نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں باو جی، عشق نچاوے گلی گلی اور سویرا بہت مشہور ہیں۔

تاہم انہوں نے زیادہ تر کام اسٹیج ہی کے لیے کیا۔ ان کی پہلی فلم رشتے 1963 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے فلموں میں مزاحیہ گیت بھی گائے۔ اداکار البیلا نے اپنے پسمندگان میں دو بیٹے اور سات بیٹیاں چھوڑیں جن میں سے صرف ہنی البیلا نے شوبز کا راستہ کا اختیار کیا ہے۔

البیلا مرحوم نے 63 سال کی عمر میں 17جولائی 2004ءمیں دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں نو سال پہلے جان کی بازی ہاری لیکن ان کا اسٹیج اور فلموں میں کیا گیا کام آج بھی شائقین کی تعریفیں سمیٹ رہا ہے۔