Aging عمر رسیدہ خواتین

حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق ایشیاءکے ممالک میں معمر افراد خصوصاً عمر رسیدہ خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ہم نے اس سلسلے میںشیخ زید اسپتال، لاڑکانہ میں گائنی اینڈ آبسٹیٹرکس ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر شاہدہ شیخ سے بات کی تو انھوں نے ہمیں بتایا:
ڈاکٹر شاہدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اوسط عمر میں اضافے اور بچوں کی پیدائش میں کمی کے باعث بوڑھے افراد خصوصاً عمر رسیدہ خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے:
غذائی کمی ،ماحولیاتی آلودگی اور نفسیاتی وجوہات کی بنا پر عمر رسیدہ خواتین میںبیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے خصوصاً بریسٹ کینسر اور انڈے دانی کے کینسر میں مبتلا بڑی تعداد بزرگ خواتین کی ہے۔اس معاملے میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ خواتین اپنی زندگی کا بڑا حصہ اپنے گھر کیلئے وقف کر دیتی ہیںجبکہ بڑھاپے میں عمر رسیدہ خواتین کے اہل خانہ اُنکے علاج معالجے پر خصوصی توجہ نہیں دیتے یا پھر بیماری کی آخری اسٹیج پر انھیں معالج کے پاس لایا جاتا ہے۔
شیخ زید اسپتال سے منسلک ڈاکٹر شاہدہ شیخ کا کہنا ہے کہ دیہاتوں سے شہروں کی جانب منتقل ہونے کے رجحان کے باعث بھی عمر رسیدہ خواتین مسائل کا سامنا کرتی ہیں:
اس حوالے سے بیرون ممالک میں عمر رسیدہ افراد کی کیا شرح ہے اور انھیں کس قسم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اس بارے میں ڈاکٹر شاہدہ بتاتی ہیں
مغرب کے بعد اب مشرق میں بھی خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،جوائنٹ فیملی سسٹم کا رجحان ختم ہو رہا ہے ایسے میں بزرگ افراد خصوصاً خواتین شدید مسائل سے دوچار ہیں پھر اولڈ ہومز کا کلچر بہت زیا دہ نہیں تو کسی حد تک ہمارے معاشرے میں بھی اپنایا جا رہا ہے جہاں خواتین اپنے بچوں سے کٹ کر اولڈ ہومز انتظامیہ کے رحم وکرم پر زندگی کے بقیہ ایام گزارتی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان میں کئی فلاحی ادارے بزرگ خواتین کوپناہ اور تحفظ فراہم کر رہے ہیںلیکن درحقیقت عمر کے آخری حصے میں ان خواتین کو اِنکے اپنوں کی توجہ اور محبت کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *