World Health Day عا لمی یو م صحت

پاکستان سمیت آج دنیابھر میں عالمی یوم صحت اس سال اچھی صحت زندگی میں اضافہ کرتی ہے کے نعرے کے ساتھ منایاجارہاہے۔
دنیا بھر میں سات اپریل کوعالمی یوم صحت منایا جاتاہے جس کا مقصد لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کر نا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے 1948میں ہر سال سات اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھااور پہلی مرتبہ1950میں یہ دن منایا گیا۔اس سال یہ دن بڑھاپا اور صحت سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے منایا جا رہا ہے۔
اس وقت پاکستان میں ایک ڈاکٹر 81 بزرگوں کیلئے موجود ہے۔ جبکہ ایک ڈینٹسٹ 1107 بوڑھوں کیلئے اور کسی بھی طبی سہولت کا ایک بستر 112 معمر افراد کیلئے دستیاب ہے اور تیمارداری کرنے کیلئے ایک نرس 159 بزرگوں کیلئے موجود ہے۔
پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد ہے اور پاکستان بزرگ آبادی کے حوالے سے 143 ویں نمبر پر ہے۔
اس حوا لے سے پا کستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے سا بقہ جنرل سیکریٹری ڈا کٹر اظہا ر چو ہدری کا کہنا ہے ۔۔۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 60 سال کے دوران اوسط عمر کے دورانیہ میں 23.4 سال کا اضافہ ہوا ہے۔1950-55 میں اوسط عمر کا دورانیہ 41.2 سال تھا جو 2005-10 تک بڑھ کر 64.6 سال ہوچکا ہے،دنیا میں صحت کی بڑھتی ہوئی سہولیات کے باعث1950 سے 2010 تک اوسط عمر دورانیہ میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا، اوسط عمر دورانیہ 48 سے بڑھ کر 68 سال ہوگیا،عالمی ادارہ صحت کے مطابق 1980 کے مقابلے میں آج دنیا کی 60 سال سے زائد عمر بزرگ آبادی دگنی ہوچکی ہے، اس وقت دنیا میں بزرگ آبادی کی شرح 11 فیصد ہے جو 2050 تک مزید دگنی یعنی 22 فیصد ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *