PPI NEWS Bulletin1900 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈ لائنز:۔

کراچی میں فائرنگ و تشدد کے واقعات میںآج مزید نوافراد جاں بحق
کراچی میں گھرگھر ووٹرز تصدیق کا عمل مقررہ مدت میں مکمل نہ ہوسکا
ہم نے میٹرو بس اور صدر زرداری نے اپنے محل کا افتتاح کیا، شہباز شریف
پوپ بینی ڈکٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد آئی پی ایل ٹیم کے کوچ مقرر
اور
نیویارک فیشن ویک کی رنگینیاں پہنچ گئی عروج پر
stock exchange

خبروں کی تفصیل:۔

کراچی میں گذشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکوں کے تفتیشی پولیس افسر سمیت نو افراد فائرنگ اورپرتشدد واقعات کی نذر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شیرپاو¿ کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے اے ایس آئی ذوالفقار علی کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول پولیس افسر قائد آباد میں گزشتہ دنو ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات کررہا تھا۔احسن آباد میں فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے، جبکہ کھارادر برتن گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی۔تھانہ بن قاسم کی حدود میں خالی پلاٹ سے عمر نامی نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد سر میں گولی مارکر قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ سچل کی حدود صفوراچورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔جبکہ عباس ٹاو¿ن سے دو افراد کی تشدد ذدہ لاشیں ملیں۔ARY 11/02 FZ

الیکشن کمیشن نے کراچی میں ووٹرزکی گھر گھر تصدیق کا عمل مکمل نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں 2 سے 3 روز کی توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشنر سندھ محبوب انور کے مطابق کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ جس کے لئے گیارہ فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کمیشن سے اس عمل کیلئے مزید پانچ روز کی توسیع کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے میٹروبس اور صدرآصف زرداری نے اپنے بنکر نما محل کا افتتاح کیا، جب چور اور چوکیدار مل جائیں توملک کا حال ایسا ہی ہوگا۔ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ آصف زرداری کوایران کےساتھ گیس معاہدے کا خیال اب آیا ، انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری کے200 ارب روپے خزانے میں آجائیں تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اربوں کی سرمایہ کاری ہوئی جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملتان میں بھی 50 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں لیکن ان کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اطالوی نیوز ایجنسی کے مطابق پوپ بیٹی ڈکٹ نے 28 فروری کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔فوری طور پر ویٹی کن کی جانب سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔یاد رہے کہ 86 سالہ پوپ نے گزشتہ برس بڑھاپے کی وجہ سے چھڑی کا استعمال شروع کردیا تھا اورآج کل انہیں تقریر کا متن پڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انگلینڈ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد رواں سیزن کے لیے انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم دہلی ڈیئرڈیولز کے کوچ بن گئے ہیں۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے مشتاق احمد کو حالیہ سیریز میں بھارت کے خلاف انگلش ٹیم کی بولنگ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ جس پر انہوں نے معاہدہ کر لیا ہے۔مشتاق احمد اپریل میں ہونیوالے انڈین پریمیر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی کوچنگ ایک نیا تجربہ ہے اور میری کوشش ہوگی کہ بہترین انداز میں کھلاڑیوں کی کوچنگ کروں۔واضح رہے کہ آئی پی ایل میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کے بعد وہ وسیم اکرم کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جو کسی ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں۔

نیویارک میں جاری ہے حسن اور جدت کا میلہ، نت نئے ڈیزائنز کے ساتھ جلووں نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔ نیویارک میں جاری فیشن ویک ہے پلیٹ فارم ان لوگوں کا جن کے پاس ہیں نئے آئیڈیاز، جن کے کام میں ہے نیا پن اور انداز میں ہے جدت،، یہی کچھ ہے میکس ازاریا کے نئے کلیکشن میں۔ اورڈیزائنر مونک لوہلر نے پیش کیا جوتوں کا کلیکشن،، زمینی رنگوں کے گلیمرس ڈریسز کے ساتھ سیاہ جوتوں کا کامبینیشن دیکھنے والوں کے ہوش اڑانے کیلئے کافی تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس70 پوائنٹس اضافے سے 17548 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں 16 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، اور آئی ایس ای10انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے سے 3204 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج 3 لاکھ سے زائد شیئرز ٹریڈ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *