کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج مزید پانچ افراد جاں بحق
ہر قسم کے روایتی یا غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
حکومت نے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات مکمل کر لئے
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن، سندھ ہائیکورٹ کا صوبے میں تمام فیکٹریاں رجسٹر کرنے کا حکم
اور
شاہد آفریدی، عمر اکمل اور سعید اجمل کو آسٹریلین لیگ کھیلنے کی مشروط اجازت
stock exchange
خبروں کی تفصیل:۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا۔ آج بھی 5 افراد سے زندگی چھین لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے سیکٹر 48 بی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ میٹروول سائٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسائز پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اورنگی ٹاو¿ن کے علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دکانیں اور کاروبار بند ہو گیا۔اورنگی ٹاو¿ن ہی کے علاقے مومن آباد میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے روایتی یا غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ سمندری محاذوں پر بحریہ کی آنکھیں اورکان کھلے ہیں۔اسلام آباد میں سینیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل آصف نواز سندھیلہ نے کہا کہ پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نہ صرف ملک کی سمندری حدود کا تحفظ کررہی ہے بلکہ گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ نیول چیف نے بتایا کہ کراچی میں مہران بیس پرحملے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت انتہائی مو¿ثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
حکومت نے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات مکمل کر لئے ۔وفاقی سیکریٹری داخلہ کہتے ہیں جلوسوں کی نگرانی جاسوس طیاروں کے ذریعے کی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے رسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر نے بتایا کہ خفیہ اداروں کو محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی وارداتوں سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں،تاہم حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فل پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔انکا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ساتھ جاسوس طیارے بھی استعمال کئے جائیں گے،سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضرورت پڑنے پر حکومت کو فوج کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چین سے ریلوے انجنوں کی خریداری کے لیے پیپرا قوانین کی چھوٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ فارن ایکسچینج ایکٹ انیس سو سینتالیس میں ترمیم بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں لینڈ سروسنگ اینڈ میپنگ بل دو ہزار بارہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے پیش نظر صوبے کی تمام فیکٹریوں کو رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا۔سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن میں جلنے والی فیکڑی کے خلاف سماجی تنظیموں کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس غلام سرور کورائی پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ہوئی۔ صوبائی محکمہ محنت کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی کہ جلنے والی فیکٹری علی انٹرپرائز رجسٹرڈ نہیں ہے۔ اس رپورٹ پر جسٹس مقبول باقر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے اتنی بڑی فیکڑی رجسٹر ہی نہیں کی گئی جس پر عدالت عالیہ نے محکمہ محنت کو حکم دیا کہ صوبے کی تمام فیکٹریوں کو رجسٹر کیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور سعید اجمل کوڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامںٹ کی جگہ آسٹریلین لیگ بگ بیش کھیلنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور عمر اکمل کو اگر ان کے ریجن نے اجازت دے دی تو یہ تینوں پلیئرز آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ تین دسمبر جبکہ بگ بیش لیگ 7دسمبر سے شروع ہوگی۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میںآ ج بھی مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈکس84پوائنٹس کمی سے16ہزار129پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر12کروڑسے زائد شیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، اور آئی ایس ای10 انڈیکس 11 پوائنٹس کمی سے 3059 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج22ہزارسے زائد شیئرز ٹریڈ ہوئے۔