PPI News Bulletin 1800 پی پی آئی نیوز بلیٹن

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت میں 18افراد کی ہلاکت میںملوث چند ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گلگت میں ہلاکتوں کے واقعے میں ملوث چند ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی مزید تحقیقات کرکے حقائق سامنے لے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے دفاع نے آغا ز حقوق بلوچستان پیکیج پر موثر عملدرآ مداور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائمہ کمیٹی کو ڈی جی آئی بی اور سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بریفنگ دی، سیکریٹری داخلہ نے بتایاکہ مقدمات واپسی کیلئے 6 کمشنرز اور آئی جی پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم ہے، ڈی جی آئی بی نے بتایاکہ بلوچستان میں این جی اوز کی آ ڑ میں غیرملکی افرادسرگرم ہیں،انکی مانیٹرنگ ہونی چاہیئے، بلوچستان میں آن ریکارڈ غیرملکیوں کی تعداد 643 ہے، ان میں زیادہ تر چینی ہیں، انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے لاپتا افراد میں سے 10 بازیاب ہوچکے ہیں،کمیٹی نے آغاز حقوق بلوچستان پر موثر عملدرآمد کرنے آئی بی اور حکومت بلوچستان میں موثر انٹیلی جنس رابطے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ میں انتخابی فہرستوں کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فہرستوں کی عدم تیاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ فہرستیں ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوئیں ،فہرستوں کو 23فروری تک ہر صورت مکمل ہونا تھا۔ جس پر نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنا کام اس لئے مکمل نہیں کیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے شیڈول تبدیل کر دیا۔چیف جسٹس نے اس بات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی روش رہی تو مزید ایک سال تک انتخابی فہرستیں تیار نہیں ہوں گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ دس انتخابی حلقوں میں الیکشن کرادیئے گئے ہیں، جس چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ضمنی الیکشن ہو گئے،نتیجہ آ گیا اور مارکٹائی بھی شروع ہو گئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سارے کام سپریم کورٹ پر ہی کیوں چھوڑے جارہے ہیں۔جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالت سے اجازت لینا چاہیے تھی ، شیڈول میں خود کیسے تبدیلی کر سکتے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

القاعدہ کے سینئر رہنماءسیف العادل کو قاہرہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مصری حکام کے مطابق القاعدہ کے رہنما سےف العا دل کو اےئر پو رٹ پر گر فتا ر کر لےا گےا ہے،حکام کے مطا بق سیف العادل نجی عرب اےئر لا ئن کی پر واز کے ذرےعے دبئی کے راستے پاکستان سے مصر پہنچا تھا ،سےف العا دل نے اسامہ بن لا دن کی ہلاکت کے بعد عبو ری طو ر پر القاعدہ کی عسکر ی ذمہ دارےاں سنبھالی تھی،اوروہ اےف بی آ ئی کی انتہا ئی مطلو ب افراد کی فہر ست مےں شامل تھا ۔القاعدہ کے رہنما سےف العادل کی گر فتا ر ی پر 50لاکھ ڈالر انعام مقرر تھا ۔

امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قراردادپیش کرنےوالے رکن کانگریس ڈانا روہربیکر نے ایک بار پھر پاکستان مخالف بیان بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو دوعشاریہ دو بلین ڈالر کی امداد نہ دی جائے۔ واشنگٹن میں بیان دیتے ہوئے امریکی رکن کانگریس کا کہناتھا پاکستان امریکا کے خلاف سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے اس لیے امریکا اگلے سال کے بجٹ میں پاکستان کے لیے مختص امداد روک لے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ پاکستان نے تین ہزارامریکیو ں کے قاتل اسامہ بن لادن کو کئی سال سے پناہ دے رکھی تھی اور اب پاکستانی حکومت اس شخص کو سزا دینا چاہتی ہے جس نے اسامہ کا راز کھولا اورامریکا کی مددکی۔ ڈانا روہر بیکر کا کہناتھا ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا اعزاز دے اور مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

بھارت نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے چودہ رکنی ٹیم کااعلان کر دیاہے۔ اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ٹیم میں شامل ہیں جبکہ وریندر سہواگ اور ظہیر خان ڈراپ کردیئے گئے۔ ایشیاکپ 11سے 22مارچ تک ڈھاکا بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا۔ بھارت ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔مہندرا سنگھ دھونی کپتان برقرار رہیں گے۔ سہ فریقی سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنیوالے ویراٹ کوہلی کونائب کپتان مقرر کیاگیاہے۔فٹنس مسائل کے باعث ظہیر خان اور امیش یادیو ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔آل راونڈر یوسف پٹھان اور اشوک ڈنڈا کی واپسی ہوئی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں گوتم گمبھیر، روہت شرما،سریش رائنا،رویندر جڈیجا،روی چندرن ایشون، پراوین کمار،ونے کمار، راہول شرما اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *