PPI News Bulletin 1500 پی پی آئی نیوز بلیٹن

سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے مبینہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئے ہیں . ایک شہری محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا تھا کہ، اس وقت 35 ارکان ایسے ہیں جو دوہری شہریت رکھتے ہیں، اور وہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے رکن بھی ہیں ، درخواست میں کہاگیاہے کہ آئےن کا آرٹیکل63 ، ایسے افراد کو رکن پارلیمنٹ یا رکن صوبائی اسمبلی بنانے سے روکتا ہے، اس درخواست کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، عدالت نے درخواست میں فریق بنائے گئے وفاق، صوبوں اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئے، مزید سماعت اب 12 مارچ کو ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرینگے۔ رائے ونڈ میں بلوچ رہنماءشاہ زین بگٹی نے نواز شریف سے ملاقات کی،جس میں بلوچستان کی مو جو دہ صورتحال پر بات چےت کی گئی ۔اس مو قع پر نوازشر ےف کا کہنا تھا کہ بلو چ عوام سے ہو نے والی زےا دتےوں کے ازالے کا وقت آ گےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گر فتا ر ی تک آ ل پا رٹےز کا نفر نس مےں شر کت نہےں کر ےنگے ،آ ل پا رٹےز کا نفر نس مےں شرکت کے لئے لا پتہ افراد کی با زےابی بھی ضر وری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلو چستان کے مسائل پاکستان مےں آ مروں کی پا لےسےوں کا نتےجہ ہےں۔

سینیٹ کی45 نشستوں پر انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے ،ان نشستوں کے لیے نوے امیدوار میدان میں ہیں.سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں اور فاٹا کے ارکان کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں جاری ہے. پنجاب کی سات ،سندھ کی دس ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں.پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے محسن لغاری نے سب سے پہلاووٹ کاسٹ کیا.سندھ میں سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے
وزیر برائے صنعت و تجارت رﺅ ف صدیقی نے سب سے پہلا ووٹ ڈالا. بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے پہلا ووٹ ڈالا.خیبرپختون خوا اسمبلی میں بھی سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے.جہاں پہلا ووٹ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے کاسٹ کیا.پولنگ کا یہ مرحلہ چار بجے تک جاری رہے گا.جبکہ نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔

وفاقی وزےر پانی و بجلی نوید قمر نے کہا ہے کہ ہماری بجلی پیدا کرنے کی اتنی گنجائش نہیں ہے ،کہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے.خیبر پختونخوا اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ جب تک سو فی صد بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی، لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی. انہوں نے بتایا کہ نجی پاور کمپنیوں کو 130 ارب روپے جاری کئے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج میں کسی ایک صوبے کو خصوصی رعایت نہیں دے سکتے.

امریکی وزیر دفاع لیو ن پنیٹا کا کہنا ہے کہ امریکا کو سائبر حملوں کا سامنا ہے اور کوئی بڑا سائبر حملہ امریکی نظام کو بھی مفلوج کرسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سائبر حملے کا خوف سونے نہیں دیتا کیوں کہ سائبر حملوں میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایاجاسکتا ہے یا پھر سائبر وار کے ذریعے امریکا کو مفلوج کیا جاسکتا ہے تاہم امریکا اپنی سکیورٹی کو بہتر رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی کوشش کررہا ہے ۔

قومی کر کٹ ٹےم کے کپتان مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ شکست کی وجہ بےٹسمےنوں کی غےر مستقبل مز اجی ہے۔اےک انٹر وےومےں ان کا کہنا تھا کہ کھلا ڑی پر وفےشنل ہےں،انہےں پر فارم کر نا ہو گا ۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ نئی سلےکشن کمےٹی ےا
ڈےو واٹمو ر کے آ نے سے ٹےم نئی نہےں بن جائے گی۔اےک اور سوال کے جواب مےں مصبا ح الحق کا کہنا تھا کہ شعےب ملک کو دوستی نہےں ما ضی کی کا رکردگی پر منتخب کےا ۔

نئی فلم لندن، پیرس، نیویارک آج سے ملک بھر کے سینماﺅں میں رےلےز کر دی گئی ۔ فلم میں جلوہ گر ہیں پاکستانی پا پ سنگر علی ظفر اور با لی ووڈ کی نئی اداکارہ ادی ترا۔ فلم کی عکس بندی دنیا کے تین ملکوں میں کی گئی ہے ۔ پاکستان کے پاپ سنگر اور بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار علی ظفر کا تیرے بن لادن اور میرے برادر کی دلہن کی کامیابی کے بعد یہ تیسرا فلمی شاہ کار ہے ۔ geo

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *