حکومت کا آج سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ
سیکر ٹری جنرل نیٹو کا پاکستان سے نیٹو سپلائی بحال کر نے کا مطالبہ
نیٹو سپلائی کی بحالی،کابےنہ کی دفا عی کمیٹی کا اجلا س 15مئی کو طلب
ایبٹ آباد کمیشن نے وزیراعظم گیلانی کو طلب کرلیا
خیبرایجنسی میں سیکو رٹی فو رسز کی تا زہ کا روائی میں12شد ت پسند ہلا ک
اور
مقبوضہ کشمیر میں متعدد حریت رہنما نظر بند
خبروں کی تفصیل:۔
وزارت پانی و بجلی نے آج سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا دعوی کیا ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق تیل کی فراہمی کیلئے پی ایس او کو 7 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔جس کے بعد سرکاری تھرمل بجلی گھروں کو پیداوار فوری بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان کے مطابق گز شتہ روز بجلی کا شارٹ فال 8ہزار میگاواٹ سے تجا وز کر گیا تھا تاہم ا ب یہ صرف چار ہزار میگاواٹ رہ گیا ہے،جبکہ ایک دودن میں بجلی کی مز ید 1ہزار میگاواٹ پیداوار شروع ہوجائیگی۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فو گ راسموسن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیٹو کی سپلائی کھول دے۔ برسلز میںمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے راسموسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکاگو سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چین ، روس ، بھارت کو بھی شکاگو سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ قطر،مراکش،یو اے ای، اردن، سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس پندرہ مئی کوطلب کرلیا ہے جس میں پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی اور بیس مئی کو شکاگو میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کے معاملے پر غور کیا جائےگا۔دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں افواج کے سربراہ، وزارت خارجہ، دفاع اور داخلہ کے اعلٰی حکام شریک ہوں گے۔ شرکا کو خطے اور ملکی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمانی سفارشات پر لائحہ عمل کی تیاری بھی زیربحث آئے گی۔صدارتی ترجمان کے مطابق کابینہ کی دفاعی کمیٹی نیٹو اجلاس میں صدر یا وزیراعظم کی شرکت پر بھی غور کرے گی۔ تاہم پاکستان کو نیٹو اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ اب تک موصول نہیں ہوا۔دوسری جانب وزیراعظم نے سولہ مئی کو وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
ایبٹ آباد کمیشن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا ہے ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم ایبٹ آباد کمیشن آخری مراحل کی کارروائی میں مصروف ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن نے وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ وزیراعظم دورہ برطانیہ کے بعد کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو بھی کمیشن کے سامنے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
قبا ئلی علا قے خیبرایجنسی میں سیکو رٹی فو رسز کی تا زہ کا روائی میں12شد ت پسند ہلا ک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق خیبر اےجنسی کے علا قے سپا ہ میں سیکو رٹی فورسز نے شد ت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کا پٹروں سے شیلنگ کی ،جس کے نتیجے میں 12شد ت پسند ہلا ک اور متعددزخمی ہوگئے ۔کا روائی میں شد ت پسندوں کے 3ٹھکا نے بھی تبا ہ کر دئےے گئے ۔
بھارت کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاج روکنے کیلئے قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماو¿ں کو نظربند کردیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور اشرف صحرائی کو ان کے گھروں میں نظربند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔حریت رہنماوں نے قابض بھارتی فوج کے مظالم جارحیت اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد اجتماعات سے خطاب کرنا تھا۔ احتجاج کے خدشے کے پیش نظرمقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ ، اشرف صحرائی اور دیگر کی نظربندی کے احکامات جاری کئے۔