امریکا نے جان بوجھ کر حکیم اللہ محسود کو ہلاک کرکے مذاکرات ثبوتاژ کئے، عمران خان
گوجرانوالہ :امام بارگاہوں میں تین افراد کی ہلاکت، ورثا کا احتجاج
خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس متحرک ہوگیا
جنوبی افریقا نے سیریز جیتی نہیں، پاکستان نے ہاری ہے،شعیب اختر
اور
خیبر پختونخوا :بیشتر علاقوں میں مطلع صاف بالائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا
خبروں کی تفصیل:۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اگر چاہتا تو حکیم اللہ محسود کو پہلے بھی ہلاک کرسکتا تھا لیکن اس نے جان بوجھ کر اسے اس نازک موقع پر ہلاک کرکے مذاکرات کے عمل کو ثبوتاژ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ کرکے امریکا نے ثابت کیا ہے وہ پاکستان میں امن کے حق میں نہیں، امریکا شمالی وزیرستان میں بدامنی کی فضا برقرار رکھنا چاہتا ہے تاکہ 2014 میں افغانستان سے انخلا کے موقع پر مقامی طالبان لڑنے کے لئے افغانستان نہ جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افغانستان میں جنگ ہار چکے ہیں، طالبان گوریلا جنگ کے ماہر ہیں اور انہیں ہرانا آسان نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے ڈرون حملے ہر صورت روکنا ہوں گے اور ہم مذاکرات کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔
گوجرانوالہ کی دو امام بارگاہوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد ورثا اورمشتعل افرادسڑکوں پر نکل آئے اورمیتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ گوجرانوالہ میں دوامام بارگاہوں میں فائرنگ سے تین افرادکی ہلاکت کے بعد شہر میں کشیدگی ہے۔ ورثا اور مشتعل افراد نے عالم چوک بائی پاس پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا اورروڈ بلاک کردیا۔ بعض مشتعل افراد نے دکانیں بند کرانے کی بھی کوشش کی۔ فائرنگ کے واقعات نماز فجر کے وقت پیش آئے۔
خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس متحرک ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ? صحت کے مطابق کانگو وائرس کے مریض افغانستان سے آرہے ہیں جس کے لیے خیبرٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں الگ وارڈزمختص کیے گئے ہیں تاکہ یہ وائرس ایک سے دوسرے کو منتقل نہ ہو سکیں۔ طبی ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر سے کانگو کے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ کانگووائرس پالتو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا نے سیریز جیتی نہیں، پاکستان نے سیریز ہاری ہے، سابق کپتان محمد یوسف کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ہے۔ ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے صہیب مقصود نے اولین ففٹی بناکر ریکارڈ بکس میں جگہ بنالی، وہ پہلے میچ میں 50 کا ہندسہ عبور کرنے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع صاف ر ہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ? موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ر ہنے کا امکان ہے۔ محکمہ? موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ? حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔