PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیوزبلیٹن

ہیڈلا ئنز:۔

کرا چی بدستور بدامنی کی لپیٹ میں ، پر تشدد واقعات میںمزید تین افراد جا ں بحق
نئے صوبوں کا قیام ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے خطرہ ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
لوڈ شیڈنگ بحران پر قابو نہ پایا جا سکا ، شارٹ فال تین ہزار آٹھ سو میگاواٹ پرپہنچ گیا
یو ایس اوپن ٹورنا منٹ ،جو ولفرائیڈ سونگا نے پہلا راو¿نڈ با آسانی جیت لیا
Business News
اور
ملک کے مختلف حصوں میں مز ید با رش کا امکان

خبروں کی تفصیل:۔

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاو¿ن میں گزشتہ روز فائرنگ کا زخمی بھی چل بسا جبکہ مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی ندی کے قریب ایک خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیاری کے علاقے موسی لین میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ اورنگی ٹاو¿ن میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا شیر داد نامی شخص رات گئے مقامی اسپتال میں چل بسا۔ دوسری جانب مبینہ ٹاو¿ن میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2 ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم جواد اور احسان ڈکیتی کی متعدد ورداتوں میں ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ اس اہم ایشو کو سیاسی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی بجائے موجودہ اکائیوں کو مضبوط کیا جائے۔ 1940کی قرارداد کی روشنی میں نیا عمرانی معاہدہ تشکیل دیا جائے۔

تما م تر کو ششوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا ،اور شارٹ فال تین ہزار آٹھ سو بتیس میگاواٹ پرپہنچ گیا۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب سترہ ہزاربایئس اور پیداوار تیرہ ہزارایک سو نوے میگاواٹ ہے،جبکہ شارٹ فال بڑھتا ہوا تین ہزار آٹھ سو بتیس میگاواٹ پرپہنچ گیا ہے۔ بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ پنجاب بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی اپنے عروج پرہے اورکئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ اس وقت دریاوں کی صورتحال بھی بہترہے لیکن لوڈ شیڈنگ پرپھربھی قابونہیں پایا جا سکا جس کی بڑی وجہ پاورسٹیشنزکوتیل کی مطلوبہ مقدارکی عدم فراہمی ہے۔

سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ یو ایس اوپن کے چھٹے سیڈ جو ولفرائیڈ سونگا نے پہلا راو¿نڈ با آسانی جیت لیا۔فرانس سے تعلق رکھنے والے جو ولفریڈ سونگا نے سلاواکیہ کارول بیک کو اسٹریٹ سیٹس 3۔6، 1۔6 اور 6۔7 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کے سکستھ سیڈ چیک ریبلک کے تامس برڈچ نے بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس 5۔7، 3۔6 اور 3۔6 سے ہرا کر پہلا راو¿نڈ جیت لیا۔ایونٹ کے 11 ویں سیڈ اسپین کے نکولس المارگو، اورکنیڈا سے تعلق رکھنے والے 15 ویں سیڈ مائلوس رویانک نے بھی پہلا راو¿نڈ جیت لیا۔

ملک بھر میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں گندم 2925 روپے فی سو کلو ہونے کے بعد سندھ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشنذرائع کے مطابق گندم کی ایکسپورٹ میں تیزی آنے کے باعث فی سو کلو گندم کی بوری میں مزید 25 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ہول سیل سطح پر درمیانے درجے کے آٹے کی بوری 1620 سے بڑھ کر 1650 روپے فی 50 کلوگرام ہوگئی۔فلور ملز کے مطابق محکمہ خوراک سندھ و پنجاب جلد گندم کی اجراءقیمت کا تعین کر کے اسے فلار ملز کو فروخت کریں تاکہ گندم کی قیمتوں میں کمی واقع ہو اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران لا ہو ر،گوجرانوالہ،راولپنڈی ،سرگودھا،مالاکنڈ،پشاور ،کوہاٹ،ہزارہ ،بہاولپو ر ،ڈیرہ غازی خان،ژوب ،سبی ،سکھر ،میر پو ر خا ص اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کاامکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد33اور 25، لاہوراورکراچی34اور27، پشاور35اور24، کوئٹہ34اور19، مظفرآباد34اور21، ساہیوال 36اور24سرگودھا36اور27 ، بہاولنگر38اور26، فیصل آباد36اور27جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ 34اورکم سے کم25ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *