ہیڈ لا ئنز:۔
ایوان صدر میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس،ملکی مجمو عی صورتحا ل پر غور
حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف امریکی سینیٹ میں بل منظور
خیبر ایجنسی میںدھماکے سے 2 کمانڈروں سمیت 3 شدت پسند ہلاک
ملک میں بجلی کے بحرا ن کی شدت میں کمی نہ آ سکی
اور
لندن اولمپکس 18 گھنٹے کی دوری پر، افتتاحی تقریب آج ہو گی
خبرو ں کی تفصیل:۔
صدر زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہو اجلاس میں صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال ، پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت اور نیٹو سپلائی کے تحریری معاہدے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیاسی قائدین نے عدالت میں زیر سماعت اہم مقدمات سے متعلق بھی مشاورت کی۔
حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے امریکی دباو¿ بڑھ گیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل امریکی سینٹ میں بھی منظور ہوگیا اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے30دن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے، بل کے متن کے مطابق ہلیری کلنٹن بتائیں کہ حقانی نیٹ ورک کودہشتگرد قرارکیوں نہیں دیاجا سکتا،یہ بل حتمی منظوری کے لیے امریکی صدر اوباما کے پاس بھیجا جائے گا، یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل 18جولائی کو منظور کیا تھا۔
خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم کے مرکز میں دھماکے سے دو کمانڈرو ںسمیت تین شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔دھماکہ باڑہ کے علاقے آکا خیل میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز میں ہوا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں تین شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام کے دوکمانڈر بھی شامل ہیں۔
ملک بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16سے 18 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جسکے باعث ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔پنجاب کے کئی علاقوں میں سحر و افطار کے اوقا ت میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔ادھر بلوچستان میں جعفرآباد،نصیرآباد، جھل مگسی ، بولان اور سبی ،چمن ،لورالائی،قلعہ سیف اللہ میں روزانہ 16سے 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد،نوشہرہ ،کرک ،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیہی و شہری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اولمپکس کے آغاز میں18گھنٹے رہ گئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے منتظر ہیں۔ لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔ فلمی ستارے بھی اپنے جلوے دکھائیں گے۔ کھیلوں کے اس عالمی میلے کی افتتاحی تقریب کو “آئزلز آف ونڈر” کا نام دیا گیا ہے۔پ±روقار تقریب میں دس ہزار افراد شرکت کریں گے۔ دنیا بھر کی آنکھوں کے تارے جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ ستاروں سے سجی اس افتتاحی تقریب میں 120 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے بر طانوی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب پر بیالیس ملین ڈالرز خرچ کئے جائیں گے۔ لندن اولمپکس میں دو سو چار ممالک کے دس ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ بارہ اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھبیس کھیلوں کے تین سو دو ایونٹس ہوں گے۔پاکستان کا اڑتیس رکنی دستہ لندن اولمپکس کے ہاکی، سوئمنگ، ایتھلیٹکس اورشوٹنگ ایونٹس میں حصہ لے رہا ہے۔