HIV Aids in females خواتین میں ایڈز کی بیماری

پاکستان میں خواتین میں ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری پھیلتی جا رہی ہے،ایڈز ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی مﺅثر علاج ابھی تک درےافت نہیں ہو سکا ہے،یہ مرض استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال،ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریض کا صحت مند شخص کوانتقال خون،اور اس مرض سے متاثرہ مردو عورت کے اپنے شوہر یا بیوی سے ازدواجی تعلقات کے نتیجے میں پھیلتا ہے ،اس مرض کے باعث خواتین کو تو نقصان پہنچتا ہی ہے لیکن دنیا میں آنے والے اس کے بچے کی صحت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، جینڈر اینڈ ریپروڈیکٹو ہیلتھ فورم کے صدر مرزا علیم بیگ اس بارے میں بتاتے ہیں۔

خواتین میں اس مرض کی بڑی علامات میں ،مسلسل بخار ،موشن کا ہونا ہے،اس مرض کی علامات کے حوالے سے مرزا علیم بیگ کا کہنا ہے۔

پاک پلس سوسائٹی کی جنرل سیکر ٹری شکریہ گل کا کہنا ہے کہ خواتین میں اس مرض کی پھیلاﺅ کی ایک بڑی وجہ اس مرض سے متعلق آگاہی نہ ہونا بھی ہے۔

خواتین کو اس مرض سے متعلق آگاہی دینے کے لئے کوئی باقاعدہ ادارہ کام نہیں کر رہا ،جبکہ حکومتی سطح پر بھی اس بیماری سے بچاﺅ کے حوالے سے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی جارہی ہیں ،شکریہ گل کے مطابق خواتین کو اس مرض سے بچاﺅ کے لئے تربیت کی بہت زےادو ضرورت ہے۔

ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے ،اور یہی بچہ ملک و قوم کا معمار ہوتا ہے،اگر ماں صحت مند ہوگی تو پورا گھرانہ صحت مند ہوگا ،ایچ آئی وی ایڈز ایک مہلک بیماری ہے اور اس بیماری سے بچاﺅ کا واحد طریقہ احتیاط ہے،چاہے وہ سرنج کا استعمال ہو،انتقال خون ہو،یا میاں بیوی کے آپس کے تعلقات،اور ان سب سے متعلق خواتین کو مناسب رہنمائی اور آگاہی دینا حکومتی اداروں اور این جی اوز کی ذمہ داری ہے،اور یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *