گلگت و بلتستان جیسے علاقوں میں ،جہاں خواتین کیلئے ترقی کے مواقع محدود ہیں،جہاں تعلیم سے لے کرکریئر تک اور صحت سے لے کرقانونی اُمور تک خواتین کیلئے نہ صرف مسائل بہت زیادہ ہیں بلکہ ُانھیں حوصلہ شکن رویوں کابھی سامنا ہے۔وہیں اس علاقے میں ایسی باہمت خواتین بھی ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے مثبت خدمات انجام دے رہی ہیں۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی شگفتہ رانی انھیں خواتین میں شامل ہیں ،وہ اس علاقے میں First Woman Construction Companyکے نام سے ایک تعمیراتی کمپنی چلا رہی ہیں۔ 2بچوں کی پرورش کی ذمے داری کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن کے بزنس کو کامیابی سے چلانے والی شگفتہ کا کہنا ہے :
ٓ
شگفتہ سوچتی ہیں کہ بحیثیت ایک انسان، مرد اور عورت دونوں کو یکساںصلاحیتوں سے نوازا گیا ہے، پھر کیوں خواتین اپنی صلاحیتوں کو صرف اس لیے استعمال میں نہ لائیں کہ، معاشرہ انھیں اِس کی اجازت نہیں دے گا۔۔۔
:
مردوں کے معاشرے میںایک نوجوان عورت ،جو اپنے بچوں کو بہترین طرز زندگی دینے اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے تن تنہا طویل عرصے سے جدوجہد میں مصروف ہے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملک بھر کی خواتین کیلئے ایک مثال ہے،اگر لگن ہو سچی اور ہمراہ ہو ہمت و حوصلہ تو منزل محض چند قدموں کے فاصلے پر ہے۔۔۔
