BBSYDP Coordinators بے نظیر ےوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام

 

بے نظیر ےوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سندھ حکومت ہزاروں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت دینے کے لئے مختلف قسم کی ٹریننگز مہیا کر رہی ہے،ان تمام ٹریننگز کو صاف اور شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے لئے ہر ضلع میں کو آرڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے،جس میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے،ڈسٹرکٹ کو آرڈینٹر آفیسر کا انتخاب کس طرح کیا جاتا ہے،یہ بتا رہے ہیں کریم صدیقی جو کہ بی بی ایس وائی ڈی پی کے پروونشل انچارج سندھ ہیں،

ڈسٹرکٹ کو آرڈینٹر آفیسر کی ذمہ داریوں میں ان تمام انسٹیٹیوٹس کی نگرانی کرنا ہے جو کہ بی بی ایس وائی ڈی پی کی ٹریننگز کروانے میں حکومت سندھ کی معاونت کر رہے ہیں ،الماس ماروی بھی ڈسٹرکٹ کو آرڈینٹر آفیسر ہیں،اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے وہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

بی بی ایس وائی ڈی پی میں اعلیٰ عہدوں پر بھی خواتین براجمان ہیں ،جس میں سے ایک ڈپٹی پرونشل انچارج کا عہدہ بھی ہے،اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان خواتین کو کسی قسم کی ہراسمنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،اس بارے میں کریم صدیقی بتاتے ہیں،

کریم صدیقی کہتے ہیں کہ ان تمام خواتین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے،جبکہ دیگر الاﺅنسز اور فوائد بھی ان کو حاصل ہوتے ہیں،

سندھ کے دیہاتی علاقوں کی خواتین کو مختلف شعبہ جات میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کوئی ٹریننگ انسٹٹیوٹ یا کوئی ایسا ادارہ نہیں تھا جو ان کو انہی کے علاقے میں مناسب تربیت فراہم کر سکے ،اس پروگرام کی وجہ سے دیہی علاقوں کی خواتین کو بھی مفت تربیت حاصل کرنے کے مواقع ملے ہیں،اس بارے میں مزید بتا رہی ہیں الماس ماروی،

بی بی ایس وائی ڈی پی کے تحت تعینات یہ خواتین کو آرڈنیٹر ز اپنے کام اور ماحول سے بہت خوش ہیں،اور اس طرح کے فیلڈ ورک میں کام کر کے خواتین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صنف نازک نہیں بلکہ بہت مظبوط ارادے کی مالک اور پر اعتماد ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *