Acid Burn Women getting jobs تیزاب زدہ خواتین کی بحالی نو

پاکستان میں جہاں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں ایسے فلاحی و سماجی ادارے بھی سرگرم عمل ہیںجو اس نوعیت کے حادثات کا شکارہونے والی خواتین کو مفت ٹریٹمنٹ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، انھی میں ایک نام ڈپلیکس اسمائل اگین فاﺅنڈیشن کا ہے جہاں مختلف حادثات میں جھلسنے والی خواتین کا مفت علاج کیا جاتا ہے اوراُنھیںمختلف ہنر سکھانے کیلئے ٹریننگ سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں ، تاکہ وہ باعزت روزگار سے وابستہ ہو کر
پر اعتمادزندگی گزار سکیں۔
ڈپلیکس اسمائل اگین فاﺅنڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح نے ادارے میں زیر علاج خواتین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا:
ادارے کی سربراہ مسرت مصباح کا کہنا ہے کہ جن خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکا جاتا ہے وہ اپنی زندگی کو منفی رُخ پر لے جانے کے بجائے ہمت اور حوصلے سے مشکلات کا سامنا کریں اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوں تاکہ ترس اور رحم کی بھیک کے بجائے معاشرہ انھیں وہی عزت اور احترام دے جو انکا حق ہے۔
ڈپلیکس اسمائل اگین فاﺅنڈیشن کا مقصدمختلف حادثات میں جھلسنے والی خواتین کو اُنکی مسکراہٹ پھر سے لوٹانا ہے، مفت سرجری اور ٹریٹمنٹ کے بعد لڑکیاں یہاں سے بیوٹیشن اور گرومنگ کے کورسز کر رہی ہیں ،جسکے بعد وہ اپنے بیوٹی پارلر اور سیلون کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ڈپلیکس اسمائل اگین فاﺅنڈیشن میں زیر علاج انعم نے اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کے بعد اُنکے خیالات میں واضح تبدیلی آئی ہے، اب وہ ضرورت محسوس نہیں کرتیں کہ دنیا سے اپنا چہرہ چھپائیں،اسکے لئے وہ ڈپلیکس فاﺅنڈیشن کی شکر گزار ہیں:
پاکستان بھر میںایسے بے شمار کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں خواتین پر تیزاب پھینک کراُنکی زندگیاں تباہ کر دی گئیں، ایسے میں اُن اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو مسخ شدہ چہروں پر دوبارہ مسکراہٹ لانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن ایسے اداروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ،اس سلسلے میں سرکاری اور نجی سطح پرایسے ٹریٹمنٹ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہئیے، جہاںمختلف حادثات میں جھلسنے والے افراد کو مفت علاج اور سرجری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *