Zulfiqar Ali Bhutto Death Anniversary ذوالفقار علی بھٹو کی بر سی
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو صوبہ سندھ کے ایک با اثرخاندان میں 5جنوری 1928ءکو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔
مرحوم ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی جوہری قوت کے خالق اور تیسری دنیا کے ہیرو تصور کئے جاتے تھے۔ذوالفقار علی بھٹوکا شماربیسویں صدی کی معروف شخصیات میں ہوتاہے۔
ذوالفقارعلی بھٹونے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز30 سال کی عمرمیں صدر ایوب خان کے دور حکومت میں شامل سب سے کم عمر وزیرکی حیثیت سے کیا۔1965ءکی جنگ کے دوران وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اور ایوب خان کے مشیر تھے۔ انہوں نے اس دوران دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔1967ءمیں انھوں نے پیپلزپارٹی کی بنیادرکھی اورپاکستا نی عوام کو طاقت کاسرچشمہ قرار دیکر پورے ملک میں انقلابی جدوجہد کے ایک نئے دور کا آغاز کیا
سقوط ڈھاکہ کے بعد20 دسمبر 1971ءسے 13 اگست 1973ءتک ذوالفقارعلی بھٹوصدر پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔1973ءکا متفقہ آئین بھٹوحکومت کا سب سے بڑاکارنامہ تصورکیا جاتا ہے، جسکے بعد انہوں نے عہدہ صدارت چھوڑ کر 14 اگست 1973ءکو وزیر اعظم کی حیثیت سے حکومتی اختیارات سنبھالے
5جولائی 1977 ءکو جنرل ضیا الحق نے مارشل لاءنافذکرکے بھٹوحکومت کوبرطرف کردیا۔فوجی حکومت کے دورمیں 4اپریل 1979ءکو ذوالفقارعلی بھٹوکو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔آ ج مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کا عہد قصہ ءپا رینہ لگتا ہے لیکن ملکی معیشت ، دفا ع اور خا رجہ پا لیسی پر نظر ڈا لنے سے محسوس ہو تا ہے کہ اگر چہ بھٹو اس دنیا میں نہیں ،مگر اپنے عمل اور غیر معمو لی خدما ت کی وجہ سے وہ لو گو ں کے دلو ں میں زندہ ہیں ۔
اس کے علاوہ پاکستانی جوہری پروگرام کا سنگ بنیاد بھی ان کے بڑے کارناموں میں سے ایک ہے۔